اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

رضا ربانی ، سلیم مانڈوی والا کے نام مسترد،تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے لئے ایسا فیصلہ کرلیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ کے لیے اپنا امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ٗ

تحریک انصاف چیئرمین سینیٹ کے لیے اپنا امیداور بھی سامنے نہیں لائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہارس ٹریڈنگ کی بانی ہے، خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کی ہارس ٹریڈنگ میں پی پی کا بڑا ہاتھ ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ کسی بھی صورت میں چیئرمین سینیٹ کی نشست مسلم لیگ (ن) کے پاس نہیں جائے اور (ن) لیگ کا چیئرمین بنانے کا راستہ روکنے کی بھرپور کوشش کی جائے۔ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف بلوچستان کے آزاد گروپ اور فاٹا ارکان کے امیدواروں کی حمایت کرسکتی ہے جبکہ پارٹی چیئرمین عمران خان سینیٹ کا چیئرمین بلوچستان سے چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف پیپلزپارٹی کو آخری آپشن کے طور پر دیکھ رہی ہے، اگر پی پی کی جانب سے رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے طور پر سامنے لایا گیا تو انہیں آخری آپشن کی صورت میں ووٹ دیا جائے گا۔  پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ کے لیے اپنا امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہارس ٹریڈنگ کی بانی ہے، خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کی ہارس ٹریڈنگ میں پی پی کا بڑا ہاتھ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…