اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے ملتان ۔ سکھر موٹروے کے ٹھیکہ میں مبینہ طو رپر اربوں روپے کی بے ضابطگیوں اور مبینہ بدعنوانی کی شکایت کی جانچ پڑتال ‘ گوجرانوالا سے پنجاب اسمبلی کے رکن اسمبلی سہیل ظفر کے خلاف مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثوں کی شکایت کی جانچ پڑتال اور سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار اور عثمان سیف اللہ خان
ممبر پالیسی بورڈ ایس ای سی پی(SECP) کے خلاف مبینہ طور پر ایس ای سی پی میں غیر قانونی تقرریوں کی بنیاد پر شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ نیب اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہے کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جو کہ حتمی نہیں۔ نیب تمام متعلقہ افراد سے قانون کے مطابق ان کا موقف معلوم کرے گا اور اس کے بعد ہی قانون کے مطابق حتمی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔