بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بڑے بڑے نام بے نقاب 214بیوروکریٹس، ججز غیر ملکی نکلے، فہرست عدالت میں پیش

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے غیر ملکی شہریت رکھنے والے 214بیوروکریٹس، ججز، افسران کی فہرست عدالت میں جمع کرا دی گئی۔ مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی شہریت رکھنے والوں میں اعلیٰ افسران سے لیکر کلرک تک شامل ہیں۔ یہ انکشاف سینئر صحافی رئوف کلاسرا نے نجی ٹی وی پروگرام میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ عدالت میں جمع کرائی گئی

رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جواد حسن برطانوی شہریت رکھتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس کریم خان اور احتساب عدالت کراچی کی جج راشدہ اسد بھی غیر ملکی شہریت رکھتی ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج سمندری رانا اشفاق کینیڈا، ایڈیشنل سیشن جج شیخوپورہ مس فرخندہ ارشد برطانیہ اور سول جج اسلام آباد سمعیہ زرین امریکی شہریت رکھتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اعجاز حسین شاہ گریڈ 21ایڈیشنل آئی جی پنجاب (کینیڈا)، زعیم اقبال گریڈ 20ڈی آئی جی شیل برانچ پولیس لاہور (برطانونیہ)سارہ معید گریڈ 20ڈائریکٹر پاکستان ایڈمنسٹریٹ سروس(برطانیہ)برکت کھوسہ گریڈ 10ایس ایس پی گوادر(کینیڈا)سہیل احمد شیخ گریڈ 18ایڈیشنل آئی جی فنانس کوئٹہ (برطانیہ)ڈاکٹر محمد اجمل گریڈ 20ڈسپوزل آف پنجاب (برطانیہ)، رابعہ جویریہ وفاقی سیکرٹری گریڈ 22(برطانیہ)سکواڈرن لیڈر (ر)اقبال محمود وفاقی سیکرٹری گریڈ 22(برطانیہ)شیر افگن خان ایڈیشنل سیکرٹری گریڈ 21وزارت داخلہ(برطانیہ)اسلم رائو گریڈ 18سپوزل آف پنجاب(برطانیہ)آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دو افسران محمد علی گریڈ 19اور نائلہ گوندل گریڈ 20دہری شہریت رکھتے ہیں۔ کامرس ڈویژن کے گریڈ 20کے محمد اشرف اور گریڈ 19کی مسز سحر ندیم امریکی شہریت رکھتے ہیں۔ پاکستان کسٹم گریڈ 20محمد ابراہیم امریکی شہری، باسط حسن گریڈ 18برطانوی شہری، سمیرا نذیر صدیقی نیوزی لینڈ کی بھی شہری ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے دو افسران مراتب علی اور سباط خان کینیڈا کے شہری ہیں، پی ایم ڈی کے ڈاکٹر خالد محمود گریڈ 19اور ڈائریکر ساجدہ خالد کینیڈا کے شہری ہیں۔ پی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل لائٹنگ عماد میمن امریکہ کے شہری ہیں۔ سی ڈی اے کیپٹل ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فیاض کینیڈا کے شہری ہیں۔ نیشنل ہائی وے کے تین افسر کاشف علی، آغا عنایت اللہ اور ندیم قاسم کینیڈا کے شہری ہیں۔

سٹیٹ بینک کے افسران میں عنایت حسن(آسٹریلیا)سید سہیل جواد (کینیڈا)نصیر جہانگیر(کینیڈا)راحت سعید (امریکہ)عبدالرئوف امریکہ ، امجد مقصود کینیڈا ، ریاض فواد کینیڈا، مصطفیٰ متین شیخ کینیڈا، تبسم رانا کینیڈا، زہرہ رضوی آئرلینڈ کی شہریت رکھتی ہیں۔ اے پی پی سی کے ڈائریکٹر اکرم ملک برطانوی شہریت رکھتے ہیں۔ انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ کے 8افسران کے پاس دہری شہریت ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…