پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہیلمٹ اور کاغذات پورے ہونے کے باوجودچالان،شہری کا شدید احتجاج،آئندہ روکنے پر موٹر سائیکل کو موقع پر ہی آگ لگانے کا اعلان

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد (این این آئی ) ٹریفک پولیس کا شہریوں پر ظلم انتہاء کو پہنچ گیا ، ہلمٹ اور موٹرسائیکل چلانے کے تمام تر کاغذات پورے ہونے کے باوجود شہری کا چلان ، بغیر غلطی کے چالان پر شہری نے گیلانی چوک میں اپنا ہملٹ روڈ پر دے مارا ، اور احتجاج کرتے ہوئے آئندہ ہملٹ نہ پہننے کا اعلان ، اور اگر مجھے روکا گیا یا چالان کیا گیا تو اپنے موٹر سائیکل کو موقع پر آگ لگا دوں گا، تفصیلات کے مطابق ایک صحافتی ادارہ سے تعلق رکھنے والے

ارشاد نقوی گزشتہ صبح گیلانی چوک میں اخبار لینے کے کی غرض سے ایک نیوز ایجنسی سے دوسری ایجنسی پر جارہے تھے تو ٹریفک پولیس کے ایک ریونیو اکھٹا کرنے والے مافیا کے اہلکارنے موٹر سائیکل کو روکا اور موٹرسائیکل سوار سے بدتمیزی کرنے کے بعد قانون کی تڑی دکھاتے ہوئے چالان کر دیا ، موٹر سائیکل سوار نے ٹریفک اہلکار کو بولا بھی کہ میں نے ہملٹ پہننے کے لئے ہی تو رکھا ہوا ہے ابھی ادھر مجھے کام ہے تو میں بار بار ہملٹ پہن یا اتار نہیں سکتا تو ٹریفک اہلکار کے چالان کاٹنے کے بعد موٹر سائیکل سوار نے ہملٹ روڈ پر مارتے ہوئے کہا کہ میں قانون کا احترام کرتا ہوں مگر مجھے مجبور کیا گیا ہے کہ قانون توڑوں ، آج کے بعد تب تک ہملٹ نہیں پہنوں گا جب تک کہ محکمہ پولیس کا ہر ایک اہلکار موٹر سائیکل چلانے کے دوران ہملٹ کا استعمال نہیں کرتا ،وزیر اعظم اندرونی شہر ہملٹ کی پابندی ختم کریں اور شہری کا کہنا تھا کہ ہر شریف شہری کی کوئی عزت و نفس ہے میں ایسے قانون کے خلاف ہوں جو صرف غریب اور عوام کے لئے ہو اور خود قانون سے کھلواڑ کیا جائے، شہری نے مذید کہا کہ مجھے اگر آئندہ روکا گیا تو میں موٹر سائیکل کو ادھر ہی آگ لگا دوں گا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…