اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

میٹرو، اورنج لائن منصوبوں کا مقصد کمیشن اور تجوریاں بھرنا تھا،عمران خان

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب حکومت کے میٹرو اور اورنج لائن منصوبوں میں ایک بار پھر کرپشن کا الزام عائد کردیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے وزیراعلیٰ شہبازشریف اور ان کے میٹرو سمیت اورنج لائن منصوبوں کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی کرپشن کے باعث راولپنڈی میٹرو 5 ارب روپے کا نقصان کرچکا ہے ۔

اس پیسے سے شوکت خانم جیسا ایک بہترین ہسپتال بنایا جاسکتا تھا۔جب بھی میٹروز اور اورنج لائین جیسے منصوبوں کی پڑتال کی جائے گی یہ راز کھلے گا کہ خسارہ کرنے والے ان منصوبوں کی تعمیر کا اصل مقصد ان کی آڑ میں کمیشن کھانا اور کک بیکس سے اپنی تجوریاں بھرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ جب بھی میٹرو اور اورنج لائن جیسے منصوبوں کی تحقیقات ہوگی راز کھل جائے گا، خسارہ کرنے والے ان منصوبوں کی تعمیر کا مقصد کمیشن،کک بیکس سے تجوریاں بھرنا تھا۔عمران خان نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی کرپشن کا انکشاف آڈٹ رپورٹ میں ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…