جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

سینیٹ انتخابات میں پنجاب اسمبلی سے ووٹر ادھر ادھر ہونے پر پارٹی تحقیقات کرے گی، کیپٹن(ر)صفدر

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد اوررکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر)صفدر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے لوگوں کو اچھا پیکج ملا ہے، پی ٹی آئی کے ارکان کتنے پیسوں میں بکے اس بارے میں واجد ضیا ہی بتاسکتے ہیں‘سینیٹ انتخابات میں پنجاب اسمبلی سے ووٹر ادھر ادھر ہونے پر پارٹی تحقیقات کرے گی‘ سینیٹ الیکشن میں مجموعی طور پر مسلم لیگ ن نے اچھا رزلٹ دیاہے ۔

جے آئی ٹی کے 6 ہیروں میں منگی ، مصلی اور تلنگی شامل تھے کانچ کے ہیرے اس قابل بھی نہیں کہ چھٹی کی درخواست لکھ سکیں‘ واجد ضیاء اتنے قابل ہوتے تو گریڈ 20میں سپرسیڈ نہ ہوجاتے‘قوم نواز شریف کی حمایت میں ریفرنڈم کرنے جارہی ہے ‘اتنے بڑے بڑے والیم کیسے اور کہاں لکھے گئے یہ وقت بتائے گا۔ وہ بدھ کو یہاں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ سینیٹ انتخابات کے دوران پنجاب اسمبلی سے آپ کے ووٹر ادھر ادھر ہوئے ہیں اس بارے میں کیا کہیں گے؟۔ کیپٹن (ر) صفدر نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ پارٹی اپنے لیول پر تحقیقات کرے گی، سینیٹ الیکشن میں مجموعی طور پر مسلم لیگ ن نے اچھا رزلٹ دیاہے۔ پشاور میں سنا ہے پی ٹی آئی والوں نے کہا کہ اگلی دفعہ وہ جیت نہیں سکتے اس لیے انہوں نے 4،5سال کا گزارہ کرنے کیلئے کسی اورکو ووٹ دیا، کے پی میں پی ٹی آئی کے لوگوں کواچھا پیکج ملا، کے پی میں ارکان کتنے میں بکے اس بارے میں واجدضیا بہتر بتاسکتے ہیں کیونکہ انہیں ان معاملات میں مہارت ہے۔کیپٹن (ر) صفدر نے سپریم کورٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کومتنازعہ فیصلہ دیا آج تک جتنا کیس چلا اس میں کچھ نہیں ملایہ کوئی چھوٹا موٹا مقدمہ نہیں بلکہ پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں جمہوری حکومت کے منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج دیاگیاہے۔

انہوں نے کہا کہ واجدضیاء ان باتوں کا جواب 2 سال تک نہیں دے سکتے جو انہوں نے رپورٹ میں لکھیں ، کم ازکم سپریم کورٹ کو اس مقدمے کی سماعت کیلئے ایک سال دینا چاہیے تھا۔ جے آئی ٹی کے 6 ہیروں میں منگی ، مصلی اور تلنگی شامل تھے کانچ کے ہیرے اس قابل بھی نہیں کہ چھٹی کی درخواست لکھ سکیں، واجد ضیاء اتنے قابل ہوتے تو گریڈ 20میں سپرسیڈ نہ ہوجاتے۔ قوم نواز شریف کی حمایت میں ریفرنڈم کرنے جارہی ہے اتنے بڑے بڑے والیم کیسے اور کہاں لکھے گئے یہ وقت بتائے گا۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…