ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

جمہوریت کو ووٹ دینے کا وقت آئے تو عمران خان پارلیمنٹ سے بھاگ جاتے ہیں، مریم اورنگزیب

datetime 7  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جمہوریت کو ووٹ دینے کا وقت آئے تو عمران خان پارلیمنٹ سے بھاگ جاتے ہیں۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کالی عینک لگا کر جمہوریت پر لیکچر دیتے ہیں لیکن جب ووٹ دینے کا وقت آئے تو پارلیمنٹ سے بھاگ جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی 30 سیٹیں تھیں۔

لیکن انہوں نے 44 ووٹ لیے حالانکہ ہارس ٹریڈنگ کا الزام ہم پر لگایا جب کہ تحریک انصاف ہارس ٹریڈنگ کرتی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجھ پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام نہیں ہے، یہ الزام ان لوگوں پر ہے جنہوں نے ہارس ٹریڈنگ کی، میں نے کسی پر الزام نہیں لگایا بلکہ حقیقت بیان کی ہے۔وزیر مملکت برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ جن جماعتوں کی 6 سیٹیں تھیں وہ 26 ووٹ لیتی ہیں اور جس جماعت کی 30سیٹیں تھیں وہ 44 ووٹ لیتی ہیں، میں نے حقیقت بیان کی اور اسی حقیقت پر سوال اٹھ رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ جن جماعتوں نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی ان کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے اور ہارس ٹریڈنگ کی روایت ختم ہونی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…