لاہور(سی پی پی ) نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید بڑھا دیا۔ بطور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ احد چیمہ کی جانب سے لیپ ٹاپ سکیم کی بھی تحقیقات شروع کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق احد چیمہ کے خلاف لیپ ٹاپس مہنگے داموں خریدنے کا الزام ہے۔ احد چیمہ پر 20 ہزار روپے مالیت کا لیپ ٹاپ 38 ہزار میں خریدے جانے کے الزامات ہیں۔
متعلقہ کمپنی سے 20 ہزار روپے میں لیپ ٹاپ خریدنے کا معاہدہ کیا گیا۔ ہائر ایجوکیشن محکمہ نے رسیدیں 38 ہزار روپے کے حساب سے تیار کیں۔ پنجاب بنک کی سیکرٹریٹ برانچ سے کمپنی کو ایک ارب 65 کروڑ کی ادائیگی کی گئیں۔ الزامات کی تصدیق کے لئے نیب لاہور نے متعلقہ محکموں سے ریکارڈ طلب کر لیانیب کے مطابق احد چیمہ کے دور میں کتنے لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ ٹینڈرز اور ادائیگیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی ہے۔