جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

اپنی جماعت کے بجائے مخالف جماعت کو ووٹ دینے والے ممبران اسمبلی آہستہ آہستہ سامنے آنا شروع ہوگئے، دو اہم اراکین اسمبلی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 6  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ۰این این آئی) سینیٹ انتخابات سے چند گھنٹے قبل وزیراعلی ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے عشائیہ میں شرکت کرنے والی متحدہ قومی موومنٹ کی ارکان سندھ اسمبلی ہیرسوہو اورنائلہ منیر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثارکھوڑو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہیرسوہو اورنائلہ منیر نے تو پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرلی ہے اوربہت جلد وہ ایک پریس کانفرنس میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیں گی۔

متحدہ قومی موومنٹ کی رکن سندھ اسمبلی ہیرسوہو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعلی ہاؤس میں دیے گئے عشائیے کے روز ہی میں پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئی تھی۔ہیر سوہو کا مزید کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر اب سندھ اسمبلی میں نہیں آؤں گی ۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں خواتین کی کردار کشی پر بے حد افسوس ہے۔واضح رہے کہ ہیرسوہو کی فیملی کی سرکردہ شخصیات اس سے قبل پیپلزپارٹی سے وابستہ تھیں اورضلع ٹھٹھہ کے بااثرسیاستدانوں کی مخالفت کا مقابلہ کرنے کے لیے انہوں نے پیپلزپارٹی چھوڑ کرمتحدہ قومی موومنٹ جوائن کی تھی۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…