جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

بنی گالا غیر قانونی تعمیرات کیس، عمران خان کی دستاویزات کیساتھ گھر کا نقشہ منظور شدہ ہے یا نہیں ، تعمیرات غیر قانونی ہیںیا غیرقانونی؟ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا

datetime 6  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ شور مچا ہوا ہے کہ عمران خان کی دستاویزات درست نہیں ہیں، آپ کے گھر کا نقشہ بھی منظور شدہ نہیں ہے، جو سلوک سب کے ساتھ ہوگا وہی آپ کے ساتھ ہوگا، جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ آپ بہت زیادہ سنجیدہ ہوگئے ہیں، کہہ دیں کہ قانون بننے کے بعد تعمیرات ریگولر کرالیں گے۔ منگل کو سپریم کورٹ میں بنی گالا غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ شور مچاہوا ہے کہ عمران خان کی دستاویزات درست نہیں ، عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ہماری دستاویزات کا عدالت جائزہ لے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی دستاویزات عدالت کو دی ہیں، بابر اعوان نے کہا کہ ہم نے جھوٹ بولا اور نہ کوئی جعل سازی کی، حکومت کی جعل سازی ثابت کردں گا، این اوسی پر یوسی سیکرٹری محمد عمر کے دستخط ہیں۔ نقشے کیلئے یونین کونسل کے پاس گئے ۔سیکرٹری لکھتا ہے عمران خان کی درخواست پر نقشہ طلب کیا۔ ثابت ہوتا ہے کہ نقشے کیلئے یونین کونسل سے رابطہ کیا ۔ کیا یوسی کے چند روپے کیلئے جعل سازی کریں گے؟ حکومت ہمارا میڈیا ٹرائل کرنا چاہتی ہے، یونین کونسل برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرتی ہے۔جسٹس عمرعطاء بندیال آپ بہت زیادہ سنجیدہ ہوگئے ہیں ۔ آپ یہ بیان دیں ہم قانون بننے کے بعد تعمیرات ریگولر کرالیں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ بنی گالا میں سب کیلئے ایک ہی قانون بنے گا، آپ کے گھر کا نقشہ بھی منظور شدہ نہیں۔ ہماری نظر میں تعمیرات غیر قانونی ہیں۔ جو سلوک سب کے ساتھ ہوگا وہی آپ کے ساتھ ہوگا۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…