جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

اسلام آبادکے معروف ہوٹل کے کمروں میں خفیہ ریکارڈنگ کرکے خواتین کو جنسی ہراساں اوربلیک کرنے پرہوٹل کا مالک گرفتار،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 6  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)خفیہ کیمروں کے ذریعے ریکارڈنگ کرکے خواتین کو بلیک میل کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ٗوفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے خفیہ کیمروں سے وڈیو بنا کرخواتین کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کی شناخت محمد امجد کے نام سے ہوئی ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم اسلام آباد میں مقامی ہوٹل کا مالک ہے، ملزم نے ہوٹل کے کمروں میں خفیہ کیمرے لگا رکھے تھے ٗملزم خواتین کی خفیہ ریکارڈنگ کرکے انہیں بلیک میل کرتا تھا اور خواتین کو جنسی طور پر ہراساں اور پیسوں کا مطالبہ کرتا تھا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کارروائی ایک متاثرہ خاتون کی شکایت پرکی گئی ہے جسے ملزم بلیک میل کررہا تھا اور یہ دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے کسی کو اس بارے میں شکایت کی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد عمران علی سید نے بتایا کہ ملزم کا ویہاڑی میں ’’اسکائی ویز‘‘ کے نام سے بھی ایک ہوٹل ہے اور وہاں بھی خفیہ کیمروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس مکروہ دھندے میں ملزم اکیلا ہے یا اس کے ساتھ دیگر افراد بھی موجود ہیں اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…