بدھ‬‮ ، 18 فروری‬‮ 2026 

خیبرپختونخوامیں لرزہ خیز واقعہ،بیٹی کو باپ نے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا،طیش میں آکر چچا نے زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی سمیت اس کی دو بہنوں کو بھی قتل کردیا،شرمناک انکشافات

datetime 6  مارچ‬‮  2018 |

ہنگو(آئی این پی) سگے چچا نے فائرنگ کرکے اپنے جواں سال تین بھتیجیوں کو قتل کر دیا تین ماہ قبل مقتولہ نجمہ بی بی نے اپنے والد محمد اکبر پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا، گرفتاری کے بعد مقتو لہ نجمہ بی بی کے ساتھ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوئی تھی، واقعے کے بعد جرگے نے فیصلہ کیا تھا کہ تینوں بہنیں اپنے ہی گھر میں رہیں گی ،گزشتہ روز چچا نے طیش میں آکر اپنے تینوں بھتیجیوں کو قتل کر دیا واقعے کے بعد نامزد 6ملزمان میں سے 4گرفتار

اور مرکزی ملزم سمیت 2فرار اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو آصف گوہر نے بتایا کہ گزشتہ روز شام کے وقت ملزم خان اکبر نے فائرنگ کرکے اپنی سگی جواں سال تین بھتیجیوں سلطانہ بی بی عمر 17سال نجمہ بی بی عمر 15سال زینب بی بی عمر 13سال دختران محمد اکبر کو عمر آباد کرمے وال کلی میں گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کر دئیے واقعے کے بعد سول ہسپتال ہنگو میں مقتول تین بہنوں کے ماموں عارف والد ماما جان سکنہ دربند نے مقتول تین بہنوں کے چچا خان اکبر سمیت 6ملزمان پر دعویداری کر دی ہے مقدمہ درج ہونے کے بعد 4ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آلہ قتل 30بور پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے فرار مرکزی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاچہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کی گرفتاری کیلئے سرتوڑ کوششیں کی جار ہی ہیں، ڈی پی او ہنگو نے بتایا کہ قتل کی وجہ مقتولہ نجمہ بی بی نے اپنے والد محمد اکبر کے خلاف 26-12-2017کو اپنے ساتھ جبری جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا جس پر ان کے والد محمد اکبر کے خلاف دفعہ 376کے تحت تھانہ سٹی ہنگو میں مقدمہ رجسٹرڈ کیا گیا تھا جس پر مقتولہ کے والد کو گرفتار کیا گیا تھا میڈیکل رپورٹ میں مقتولہ کے ساتھ جنسی زیادتی ثابت ہوئی ہے

مقتولہ کا والد اب بھی جیل میں ہے واقعے کے بعد مقامی جرگے نے فیصلہ کیا تھا کہ یہ تینوں بہنیں اپنے ہی گھر میں رہیں گی اس کے بعد گزشتہ روز شام کے وقت گھر کے اندر توں توں میں میں کے دوران چچا نے اپنے دیگر ملزمان سے مل کر فائرنگ کرکے تینوں بھتیجیوں کو قتل کردیا انہوں نے کہا کہ انتہائی ظلم کیا گیا ہے واقعے میں ملوث قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔



کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…