ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

مخالفین کچھ بھی کہیں یہ کام کرتا رہوں گا، شہبازشریف نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 6  مارچ‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ مخالفین کچھ بھی کہیں ،ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ تعلیم اور صحت حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔شعبہ تعلیم میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے حیران کن نتائج سامنے آرہے ہیں۔وزیراعلی محمد شہبازشریف نے ایک بیان میں کہاکہ سکولوں میں انرولمنٹ کی شرح میں اضافہ اور ڈراپ آؤٹ میں کمی کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہوئے ہیں۔

آؤٹ سورس کرنے سے سکولوں میں معیار تعلیم بہتر ہو رہاہے، آؤٹ سورس ماڈل کو مزید آگے بڑھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اساتذہ پاکستان کے روشن مستقبل کے قابل قدرمعمار ہیں، اساتذہ کو عزت ووقار اور بلند مقام دینا ہمارا فرض ہے۔معیار تعلیم بلند کرنے کے لئے اساتذہ کرام کی ٹریننگ پروگرام جاری رکھے جائیں گے۔اساتذہ کی ٹریننگ کے لئے ایجوکیشن کے جدید ماڈل سے فائدہ اٹھائیں گے۔ وزیراعلی نے کہاکہ پنجاب بھر کے سکولوں میں ہزاروں نئے کلاس روم تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ نئے کلاس روم کی تعمیر سے طلبا و طالبات کی انرولمنٹ کی شرح مزید بڑھے گی۔8ارب روپے کی خطیر رقم سے صوبہ بھر میں سرکاری سکولوں کی خستہ حال عمارتوں کی تعمیر ومرمت کی جا رہی ہے۔وزیراعلی نے کہاکہ پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ جنوبی ایشیا ء میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا فنڈ ہے ۔ہونہار اور مستحق طلبا میں پیف کے تحت ساڑھے 15ارب سے زائد کے سکالر شپ تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ پیف سکالرز کی تعدادساڑھے 3لاکھ کے الگ بھگ ہونا حقیقی تبدیلی ہے جس سے ہونہار طلبااعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر کے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل ہوچکے ہیں۔وزیراعلی نے کہاکہ پنجاب بھر کے بچوں اور بچیوں کو اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اب یہ نہیں ہوسکتا کہ پاکستانی قوم کے بیٹے اور بیٹیاں وسائل سے محرومی کے باعث تعلیم سے محروم رہیں۔محرو م معیشت عوام کی خدمت میرا عزم اور مشن ہے، غربت اور افلاس کے شکار عوام کی محرومیاں ختم کرکے دم لیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…