ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

الطاف حسین کی بیٹی افضاء الطاف کی پاکستان کی سیاست میں دھماکہ خیز انٹری، حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 6  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ میں دھڑے بندی اور سینیٹ انتخابات میں بدترین شکست کے بعد کراچی کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلیوں کے امکانات پیدا ہوگئے۔ موجودہ صورتحال میں ایم کیو ایم کا وجود برقرار رکھنے کیلئے لندن گروپ نے انٹری ڈالنے کی تیاری کرلی، تاہم اس بار ایک بالکل نئے انداز میں انٹری دی جائے گی جس کے لیے اندرون خانہ تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے بانی کی بیٹی افضا الطاف کو 18 سال کی عمر پوری ہونے پر سیاست میں لانے

اور ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سونپنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بانی ایم کیو ایم نے 18 سال کی عمر کو پہنچتے ہی اپنی بیٹی کو نہ صرف قیادت سونپنے بلکہ 2018 کے الیکشن سے قبل پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ایم کیو ایم کے تمام گروپوں کو متحد کیا جاسکے اور عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی جاسکے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم بہادر آباد اور پی آئی بی دھڑے سے تعلق رکھنے والے کئی اہم رہنما ایم کیو ایم لندن سے رابطے میں ہیں جو دھڑے بندی سے دلبرداشتہ ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی کراچی میں ہونے والی دھڑے بندی کے بعد لندن سے رابطے کرلیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ افضا الطاف حسین کی کراچی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا جائیگا اور ایم کیو ایم کی قیادت افضا کو سونپے جانے کی تقریب بھی کراچی میں ہوگی جس کیلئے ایک گروپ اندرون خانہ رابطوں اور تیاریوں میں مصروف ہے۔ افضا الطاف کو قیادت سونپے جانے پر متحدہ کے اس خاموش حلقے نے بھی رضامندی ظاہر کردی ہے جو پارٹی میں دھڑے بندی کے بعد لاتعلق ہوگیا تھا۔ ذرائع کے مطابق افضا الطاف کو قیادت ملنے کے بعد لندن میں مقیم بانی قائد کو ایک بار پھر فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہو جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم لندن کی نئی تنظیم میں زیادہ تر نئے چہروں کو شامل کیا جائے گا اور رابطہ کمیٹی میں بھی نوجوان قیادت کو ترجیح دی جائے گی تاکہ پیپلز پارٹی جو بلاول کی نوجوان قیادت کو آگے لائی ہے اس کا مقابلہ کیا جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…