راولپنڈی(نیوزڈیسک)غلط منصوبہ بندی اور مہنگے ٹھیکے ،راولپنڈی میٹرو بس پراجیکٹ میں بھی اربوں کی بے ضابطگیاں،تہلکہ خیز انکشافات، اسپیشل آڈٹ رپورٹ منظر عام پر آگئی، تفصیلات کے مطابق میٹرو بس پراجیکٹ راولپنڈی کے بارے میں سپیشل آڈٹ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات ہوئے ہیں، رپورٹ کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں ہوئیں غلط منصوبہ بندی اور مہنگے ٹھیکوں کی وجہ سے
قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایاگیا،نجی ٹی وی کے مطابق پی سی ون میں چوالیس ارب روپے کا تخمینہ لگایاگیا جبکہ پی سی ٹو کو اب تک چھپایاجارہاہے۔غلط منصوبہ بندی کی گئی، مہنگے ٹھیکے دیئے گئے اور من پسند افراد کو ٹھیکے دیئے گئے جو کہ رولز کی خلاف ورزی ہے ، اس طرح قومی خزانے کو پانچ ارب 18کروڑ35لاکھ روپے کا نقصان پہنچایاگیا، ناتجربہ کار افراد کو ذمہ داریاں سونپی گئیں، رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ اس معاملے میں تقریباً 28اہم افراد ملوث ہیں ۔