اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں سال بارشیں کم ، گرمی غضب کی ہو گی، محکمہ موسمیات نے تشویشناک خبر سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اس سال بارشیں کم ہونے اور گرمی میں غضب ناک اضافے کی خبر سنا دی ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق رواں سال موسم گرما جلد شروع ہو کر قدرے لمبے عرصے تک رہے گا جبکہ اگلے ماہ سے پاکستانی گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس کرنا شروع
کر دینگے ۔ محکمہ موسمیات نے اس سال کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو حفاظتی اقدامات اپنانے کی پہلے سے ہی وارننگ جاری کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی کے باعث کراچی اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہیٹ سٹروک جیسے واقعات پیش آسکتے ہیں جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں گردوغبار کے ساتھ گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔