پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

جنس میں تبدیلی کی خواہشمند لڑکی عدالت پہنچ گئی،جج سے کیا مطالبہ کر ڈالا

datetime 6  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این) جنس تبدیلی کی خواہشمند 27 سالہ لڑکی نے قانونی رکاوٹوں سے پریشان ہوکر ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے قانونی رکاوٹوں سے پریشان جنس تبدیلی کی

خواہش مند 27 سالہ لڑکی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ہیلتھ، سیکرٹری ایجوکیشن اور چیئرمین نادرا کو فریق بنایا گیا ہے جب کہ اس کے ساتھ میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کی گئی ہیں۔درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ 13 سال کی عمر میں جنیاتی تبدیلی محسوس کرنے پر ڈاکٹرز سے چیک اپ کرایا جس کے بعد ڈاکٹروں نے جنس تبدیلی کے لیے ری اسائنمنٹ سرجری تجویز کی، سرجری کی تجویز کے بعد سے ذہنی اذیت کا شکار ہوں۔ جنس تبدیلی کے لیے سرجری کے اخراجات کا بندوبست کرلیا لیکن اس عمل کے بعد تعلیمی سرٹیفکیٹس اور دیگر دستاویزات پر نام کی تبدیلی میں قانونی رکاوٹیں ہوسکتی ہیں لہذا عدالت تمام اداروں کو نام اور جنس کی تبدیلی کے لیے حکم جاری کرے۔ عدالت نے درخواست گزار کو سننے کے بعد کیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…