اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت تجارت نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر چینی نمک(اجینا موتو)کی درآمد پر فوری طور پر پابندی لگا دی ہے۔ وزارت تجارت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت نے درآمدی پالیسی آرڈر میں تبدیلی کرتے ہوئے چینی نمک اجینا موتو کی درآمد پر فوری طور پر پابندی لگا دی ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی
کی سفارش پر وزارت تجارت نے سمری وزیراعظم آفس کو بھجوائی تھی جس کی فوری طور پر منظوری دیدی گئی۔مقامی اخبار کی رپورٹ میں چینی نمک اجینا موتو کے حوالے سے دعویٰ کی گیا ہے کہ چینی نمک اجینا موتو میں سور کی چربی کے تیل کے علاوہ دیگر حرام جانوروں کی چربی سے حاصل کردہ تیل بھی شامل کیا جاتا ہے۔