جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

سزائے موت ختم، فیصلے میں نرمی۔۔زینب قتل کیس کے مجرم سیریل کلر عمران بارے ایسی خبر آگئی کہ آپ کو یقین نہیں آئیگاکہ ایسا بھی کبھی ہو سکتا ہے

datetime 6  مارچ‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی ) قصور کی ننھی زینب کے قاتل عمران نے لاہور ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ اقرار جرم کرنے کی وجہ سے اس کی سزا میں نرمی کی جائے،لاہور ہائی کورٹ نے عمران علی کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت کرتے ہوئے مجرم ا عدالتی ر یکارڈ اور جیل سپرنٹنڈنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔ منگل کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ

نے زینب کے قاتل عمران کی اپیل کی سماعت کی اس موقع پر زینب کے والد حاجی امین اپنے وکیل اشتیاق چوہدری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ننھی زینب کے قاتل عمران نے سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کے توسط سے جیل سے اپیل دائر کی ہے اپیل کے ہمراہ انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے ی مصدقہ کاپی بھی منسلک ہے۔مجرم عمران نے تین صفحات پر مشتمل جیل اپیل میں موقف اختیارکیا ہے کہ دوران ٹرائل اس نے عدالت کاقیمتی وقت بچانے کے لیے عدالت کے سامنے اقرار جرم کیا، ترقی یافتہ ممالک میں اقرار جرم کرنے والے مجرموں کے ساتھ عدالتیں نرم رویہ اختیار کرتی ہیں لیکن اقرار جرم کے باوجود عدالت نے اس کے ساتھ نرم رویہ اختیار نہیں کیا اور اسے سزائے موت اور دیگر سزا ئوں کا حکم سنا دیا۔اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ غربت کے باعث وکیل کی خدمات حاصل نہیں کرسکتا لہٰذا عدالت عالیہ اس کی اپیل کی سماعت کرتے ہوئے سزا میں نرمی کرے۔لاہور ہائی کورٹ نے قصور واقعے میں ننھی زینب کے قاتل عمران علی کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت کرتے ہوئے مجرم کاعدالتی ر یکارڈ اور جیل سپرنٹنڈنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔واضح رہے کہ زینب قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے  کوٹ لکھپت جیل میں کرتے ہوئے اعتراف جرم اور شواہد کی بنیاد پر سیریل کلر عمران کو مجموعی طور رپ 32لاکھ روپے جرمانہ اور 4مرتبہ سزائے موت کی سزا سنائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…