ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

(ن) لیگ کے ارکان کا شکریہ جنہوں نے ہمارے امیدوار چوہدری سرور کو کامیاب کروایا ‘ تحریک انصاف کااظہارتشکر،ن لیگ کا حیرت انگیز جواب

datetime 5  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور  (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ملک شام کے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے کو اقوام متحدہ ،انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اسلامی ممالک کی تنظیم کے پلیٹ فارم پر اٹھایا جائے ،تحریک انصاف نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ (ن) لیگ کے ان ارکان کا شکریہ جنہوں نے ہمارے امیدوار چوہدری سرور کو کامیاب کروایا جس پر حکومتی رکن نے کہا کہ الزام جھوٹ پر مبنی ہے ہمارے کسی رکن نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا ،

کورم کی نشاندہی پر اجلاس آج بروز منگل کی صبح تک ملتوی کر دیا گیا۔گزشتہ روز بھی پنجاب اسمبلی کا اجلاس اپنے مقررہ وقت کی بجائے 48منٹ کی تاخیر سے اسپیکر رانا محمد اقبال خاں کی صدارت میں شروع ہوا ۔اجلاس میں کالونیز اور معدنیات کے بارے میں سوالوں کے جوابات دیئے گئے جبکہ محکمہ مال کی پارلیمانی سیکرٹری کی علالت کی وجہ سے ان کے سوالات موخر کر دیئے گئے ۔دیگر سوالات میں صرف دو محرک ہی موجود تھے۔ نکتہ اعتراض پر تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ (ن) لیگ کے ممبران کا شکریہ کہ انہوں نے سینیٹ انتخابات مین ہمارے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری سرور کو کامیاب کرایا۔جس کے جواب میں حکومتی رکن علامہ غیاث الدین نے کہا کہ (ن) لیگ کے تمام لوگ کمٹڈ ہیں انہوں نے اپنی پارٹی کی ہدایات پر ہی عمل کیا ، یہ الزام جھوٹ پر مبنی ہے اور کسی نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا ۔تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی نے کہا کہ اگر یہ جھوٹ ہے تو پیپلز پارٹی کے امیدوار کو 26ووٹ کیسے پڑ گئے ان کے تو صرف8ممبر تھے۔بعد ازاں پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ملک شام کے مسلمانوں کے حق میں آؤٹ آف ٹرن قرار داد پیش کی گئی ۔ قرارداد کو رکن اسمبلی آصف محمود نے ایوان میں پڑھا کہ صوبائی اسمبلی کا یہ ایوان اقوام متحدہ کی جانب سے جنگ بندی کی قرارداد پر اتفاق کے باوجود ملک شام میں عام شہریوں پر کی جانے والی بمباری کی پر زور مذمت کرتا ہے،

گزشتہ دو ہفتوں سے جاری اس بمباری میں سینکڑوں بے گناہ شہری جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں ،یہ قتل عام نہ صرف جنگی جرائم بلکہ انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتا ہے،یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس معاملے کو اقوام متحدہ ،انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اسلامی ممالک کی تنظیم کے پلیٹ فارم پر اٹھایا جائے تاکہ ملک شام کے معصوم شہریوں کے قتل عام کو رکوانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی ۔ جیسے ہی اسپیکر نے سرکاری کارروائی شروع کرنا چاہی تو تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کورم کی نشاندہی کردی جس پر اسپیکر نے گنتی کرائی تو کورم پورا نہ تھا ،پہلے 5منٹ گھنٹیاں بجائی گئیں اور پھر اجلاس 20منٹ کے لئے ملتوی کیا گیا ۔سپیکر نے دوبارہ اجلاس شروع کیا تو کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس آج بروز منگل صبح10بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…