بدھ‬‮ ، 18 فروری‬‮ 2026 

تحریک انصاف نے اہم سیاسی شخصیت اور نومنتخب سینیٹرکوبا ضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی

datetime 5  مارچ‬‮  2018 |

کوئٹہ  (مانیٹرنگ ڈیسک)پا کستان تحریک انصاف نے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو با ضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی،تفصیلات کے مطابق پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے وفد کے ہمراہ نو منتخب سینیٹر انوارالحق کاکڑ سے ملاقات،اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء سردار خادم حسین وردگ ،قائم مقام صوبائی جنرل سیکرٹری قاسم سوری ،کوئٹہ سٹی کے صدر بسم اللہ آغا بھی مو جود تھے ،

سردار یار محمد رند نے انوارالحق کاکڑ کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں با ضابطہ طورپر پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی تاہم انوار الحق کاکڑ نے مشاورت کے بعد سردار یار محمد رند کو اپنے فیصلے سے متعلق آگاہ کر نے کا کہا ،دونوں رہنما ؤں کے درمیان ملاقات آدھا گھنٹا جاری رہی ۔دریں اثناء بلوچستان میں قوم پرستی کی سیاست دفن ہوچکی ہے پشتون بیلٹ کے غریب اور تعلیم یافتہ نوجوانان چپڑاسی کی نوکری کیلئے در پدر ٹھوکرے کھارہے ہیں ہمارے پشتون اور بلوچ بھائیوں کے حقوق کھانے والوں کو ایک دن ضرور حساب دینا ہوگا پاکستان میں سیاست کے آڑمیں چوروں اور ڈاکوں نے پاکستان اور بلوچستان کے عوام کی دولت لوٹی قلعہ سیف اللہ کے عوام تبدیلی کے اس سفر میں ہمارے ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یارمحمد رند اور ضلعی صدر حاجی شمس الدین جلالزئی نے قلعہ سیف اللہ پہنچنے پر استقبالیہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں قوم پرستوں نے چار سال تک یہاں کے پشتون اور بلوچ بھائیوں کو اقتدار کے خاطر لڑاتا رہا اور خود حکومت کرتے رہے صوبے میں آباد پشتون اور بلوچ آپس میں بھائی بھائی ہے ہمیں دنیا کے کوئی طاقت نہیں لڑاسکتا قوم پرست اور مذہب پرست کان کھل کر سن لیں آپ نے جو چار سال تک بھائیوں کے درمیان جو نفرت پیدا کرکے ایوانوں تک رسائی حاصل کی تھی آج بلوچستان کے پشتون اور بلوچ انکو مسترد چکے ہیں

میں یہ چیلنچ سے کہہ رہاہوں کہ آنے والے الیکشن میں قوم کو دھوکہ دینے والے وارڈ کی ممبر شپ بھی نہیں جیت پائے گا انہوں نے ریلی میں شریک نوجوانوں نے کہا کہ آپ ہمیں بتائے آپ کو یہ چار سال میں کچھ ملا یا نہیں کہاں وہ سیاست دان جو تعلیم اور صحت کو رائے راست پر لانے والے آج کہاں ہے ہمیں تو قلعہ سیف اللہ میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے وہی قلعہ سیف اللہ ہے جو چار سال پہلے تھا بلوچستان قوم پرستوں پارٹیوں کے لیڈرز نے تو اپنے اپنے گاؤں کو تو آباد کرلیا لیکن کیا یہ قلعہ سیف اللہ اور تربت میں رہنے والے پشتون اور بلوچ نہیں ہے آج چار سال تک حکومت کرنے کے باؤجود پشتون اور بلوچ نوجوان چپڑاسی کے نوکری کیلئے در پدر ٹھوکریں کھا رہا ہے

اور آپ کو بلوچستان کے پشتون اور بلوچ کے حقوق کا حساب ضرور دینا ہوگا انہوں کہ اقتدار میں آکر قلعہ سیف اللہ کیعوام کو انکے حقوق دلوائینگے اور یہاں اچھی تعلیمی ادارے بنائینگے اور یہاں کے تمام نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ قوم پرستوں نے قلعہ سیف اللہ کے عوام کو ہمیشہ اپنے مفاد کیلئے استعمال کیا ہے قوم پرست جماعتیں ہمیں بتائیں کہ انہوں نے قلعہ سیف اللہ اور بلوچستان کے عوام کی بہتری کیلئے کیا اقدامات کئے اسکا حساب انکو 2018 الیکشن میں بھگتنا ہوگا اور قوم پرستوں کو پورے بلوچستان میں عبرتناک شکست سے دوچار کرینگے۔



کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…