برطانیہ کی شہریت کی وجہ سے تحریک انصاف کے نومنتخب سینیٹر چوہدری محمدسرور نااہل ہوجائیں گے یا نہیں؟ ثبوت سامنے آگئے، چونکا دینے والے انکشافات

5  مارچ‬‮  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحر یک انصاف کے نومنتخب سینیٹر چوہدری محمد سرور اپنی بر طانیہ کی شہریت چھوڑنے کا ثبوت سامنے لے آئے ،شہر یت چھوڑ نے کے حوالے سے یو کے بارڈر ایجنسی کی جانب سے جاری کر لیٹر میڈیا کو جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحر یک انصاف کے پنجاب سے نومنتخب سینیٹر چوہدری محمدسرور سوموار کے روز میڈیا کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چوہدری محمد سرور نے 2جولائی2013کو بر طانوی بارڈر ایجنسی کو اپنی بر طانیہ کی شہر یت چھوڑ نے کی درخواست دی

جسکے بعد 18جولائی 2013کو بر طانوی بارڈر ایجنسی نے چوہدر ی محمدسرور کی شہر یت ختم کر نے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا اور اس نوٹی فکیشن کو چوہدری محمدسرور نے میڈیا کیلئے بھی جاری کر دیا ہے اور اپنی گفتگو کے دوران چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں نے بر طانوی شہر یت چھوڑ نے کے بعد اپنا بر طانیہ کا پاسپورٹ بھی یوکے بارڈر ایجنسی کو جمع کروادیا اب میرے پاس صرف پاکستان کا پاسپورٹ اور پاکستان کی شہر یت ہے اس حوالے سے سپر یم کورٹ ثبوت مانگے یا مجھے بلائے میں اسکے لیے تیار ہوں ۔دریں اثناء تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرور نے (ن) لیگ کی’’ فیصلہ کن جنگ‘‘ کو نیب ‘عدلیہ اور آئین پر حملہ قر ار دیتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ نشانہ صرف قومی ادارے ہیں ‘قوم کا بیانہ کر پشن کر نیوالوں کا تحفظ نہیں انکو جیلوں میں ڈالنا ہے ‘کوئی شک نہیں ملک کو70سالوں سے کر پشن کی بیماری کھا رہی ہے جسکو جڑوں سے ختم کر نا ہوگا ‘تحر یک انصاف عام انتخابات2018میں پورے ملک میں کر پٹ سیاستدانوں کو عوامی طاقت سے نشانہ عبر ت بنا دیں گی اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم بنیں گے ۔ وہ لاہور میں تحر یک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال ‘سیکرٹری جنرل حماد اظہر اور سیکرٹری اطلا عات شیخ امتیاز احمد کی جانب سے اپنے اعزاز میں دےئے جانیوالے ظہر انے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید ‘اراکین پنجاب سعدیہ سہیل سمیت دیگر بھی موجود تھے

تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرورنے اپنے خطاب میں کہا کہ جب سے نیب نے (ن) لیگ والوں کے احتساب کا آغاز کیا ہے وہ سپر یم کورٹ اور نیب سمیت دیگر اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ وہ اس طر ح اپنے عزائم میں کامیاب ہوکر احتساب سے بچ جائے گی مگر ایسا کسی صورت نہیں ہوگا اور اب ملک کو کر پٹ اور چورسیاستدانوں سے نجات ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت اپنی کر پشن بچانے کے بیانے کو قوم کو بیا نہ قرار دے رہے ہیں مگر قوم ان کے جھانسے میں نہیں آئیگی اور پاکستانی قوم کا بیانہ کر پشن کر نیوالوں کابچاؤ نہیں بلکہ کرپٹ لوگوں کو انکے انجام سے دوچار کر نا ہے اور و ہ وقت زیادہ دور نہیں جب کر پٹ حکمران اور سیاستدان جیلوں میں ہوں گے اور اس ملک کو کر پٹ سیاستدانوں سے ہمیشہ کیلئے نجات مل جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کر پشن کے خلاف جنگ میں نیب اور سپر یم کورٹ سمیت تمام اداروں کے ساتھ ہیں اور ان اداروں کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…