جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کا خطرناک ترین ڈکیت گینگ گرفتار، وارداتوں کیلئے شادی، سلطان، چاول اور انڈے کے کوڈ ورڈز کا استعمال، یہ کن چیزوں کے کوڈ تھے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ڈکیت گینگ کے پانچ کارندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا سے پولیس نے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ڈکیت گینگ کے پانچ ایسے کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے

جو واردات کے لیے کوڈورڈ کا استعمال کیا کرتے تھے اور یہ ایسے کوڈورڈ تھے جو دنیا بھر کے مافیاز کو حیران کرکے رکھ دیں۔ ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ صنعتی ایریا سے پکڑے جانے والے یہ ڈاکو واردات کے لیے کوڈ ورڈ استعمال کیا کرتے تھے۔ یہ ملزمان شادی کا کوڈ ورڈ واردات کے لیے استعمال کیا کرتے تھے، اس کے علاوہ یہ لوگ پستول کو سلطان اور گولیوں کو چاول کہتے تھے۔ یہ ملزمان واردات کے دوران دستی بم کا استعمال بھی کرتے تھے اور انہوں نے دستی بم کا نام انڈے رکھا ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے اور ان کو موبائل فون ڈیٹا کے ریکارڈ کی مدد سے پکڑا گیا ہے، پولیس ذرائع نے بتایا کہ جب یہ لوگ کوئی واردات کرنے والے ہوتے تھے تو فون پر کارندوں سے کہتے تھے کہ آج شادی ہے، سلطان کو ساتھ لے آنا اور چاول بھی لے آنا، جب ملزمان نے کوئی بڑی واردات کرنا ہوتی تو اپنے ساتھیوں سے فون پر کہتے کہ انڈے بھی ساتھ لیتے آنا۔  کورنگی صنعتی ایریا سے پولیس نے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ڈکیت گینگ کے پانچ ایسے کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے جو واردات کے لیے کوڈورڈ کا استعمال کیا کرتے تھے اور یہ ایسے کوڈورڈ تھے جو دنیا بھر کے مافیاز کو حیران کرکے رکھ دیں۔ ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ صنعتی ایریا سے پکڑے جانے والے یہ ڈاکو واردات کے لیے کوڈ ورڈ استعمال کیا کرتے تھے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…