جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

دو بڑی ہاؤسنگ اسکیمیں جعلی نکلیں،عوام سے پلاٹوں کی مد میں بڑی رقومات وصول ،ملزمان گرفتار، صرف کتنے سال قید اور کتنے لاکھ جرمانہ کردیاگیا؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)احتساب عدالت کوئٹہ نے نیب بلوچستان کے ریفرنس میں جعلی ہاؤسنگ اسکیم بنا کر لوگوں کو لوٹنے والے جعلساز سید محسن علی کو پانچ سال قید اور بیانوے لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی، شریک ملزم روحی محمد اچکزئی کو بھی3سال قیداور9لاکھ روپے جرمانہ کی سزادی گئی،

عدم ادائیگی کی صورت مزید سزا کاٹنی پڑے گی۔ ملزم سید محسن علی نے کوئٹہ کے علاقے بروری میں گلشن حسن ہاوسنگ اسکیم اور بلیلی کے علاقے میں پائن ٹاؤن کے نام سے ہاؤسنگ سکیمز شروع کیں جس میں عوام الناس سے پلاٹوں کی مد میں رقومات وصول کی گئی جبکہ قبضہ کسی کو نہیں دیاگیا۔متاثرین نے اس ضمن میں قومی احتساب بیورو بلوچستان سے رجوع کیا تو نیب نے ملزم کیخلاف تحقیقات مکمل کرکے ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا۔احتساب عدالت کے جج مجید ناصر نے نیب پراسیکیوٹر راشد گولڑہ اور نیب کی تحقیقاتی ٹیم کی تحقیقات کی روشنی میں گلشن حسن ہاوسنگ اسکیم میں ملزم سید محسن علی کو پانچ سال سزا اور بیانویلاکھ روپے کے جرمانہ کی سزا جبکہ شریک ملزم روحی محمد اچکزئی کو 3سال قید اور9لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی ،واضح رہے احتساب عدالت کے جج مجید ناصر نے چند دن قبل پائن ہاوسنگ اسکیم میں بھی فیصلہ سناتے ہوئے ملزم سید محسن علی کو پانچ سال سزا اور 87,67,753/۔(ستاسی لاکھ ستاسٹھ ہزار سات سو تریپن) روپے کے جرمانہ کی سزاسنائی۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…