ساہیوال(این این آئی) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ملک شبیر حسین اعوان نے فیس بک پر مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمہ میں کالعدم تنظیم کے عہدیدار قاری عتیق الرحمن کو 8سال قید سخت اور دو لاکھ روپے جر مانہ کی سز اسنائی عدم ادائیگی جر مانہ مزید ایک سال کی قید بھگتنا ہو گی ۔استغاثہ کے مطابق 18نو مبر 2017کو سی ٹی دی نے ایک کاروائی کے دوران ستگھرہ کے گاؤں 1-16آر سے
فیس بک پر مذہبی فر قہ وارانہ منافرت پھیلاتے ہوئے قاری عتیق الرحمن کو گرفتار کر لیا تھا اور مقدمہ 11(W) 11 (g) اور 9انسداد دہشت گر دی ایکٹ کے تحت درج کر کے ملزم کو جو ڈیشل ریمانڈ پر ہائی سیکیورٹی جیل بھیج دیا تھا ۔عدالت نے 11(W) 11(g)جی انسداد دہشت گر دی ایکٹ کے جرم ثابت ہونے پر 4,4سال قید دو مر تبہ اور دو لاکھ روپے جر مانہ کی مجموعی سزاؤں کا حکم سنا دیا۔