لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ،مریم نواز اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی متفرق درخواست پر وفاقی حکومت ،پیمرا اور دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے آمنہ ملک کی درخواست پر سماعت سماعت کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف اور مریم نواز سمیت وفاقی وزراء عدلیہ کے خلاف بیانات دے رہے ہیں ۔
لیگی اراکین اعلی عدلیہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔اعلی عدلیہ کے خلاف بیان بازی توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر پابندی عائد کرے ۔جس پر فاضل عدالت نے وفاقی حکومت ، پیمرا اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔