اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

سینٹ انتخابات کے دوران میں نے خود نوٹوں سے بھری گاڑیاں دیکھیں،جب ایک ڈگی کھولی تو کیا منظر دیکھا،الیکشن میں کھڑے ایک امیدوار کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 5  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما حامد الحق نے نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے الیکشن سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ سینٹ ووٹوں پر 32 کروڑ روپیہ جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے چار لوگوں کا نام لیا تھا کہ یہی لوگ سینیٹرز بنیں گےاور وہی ہوا۔ سینیٹ انتخابات میں وہی چار لوگ سینیٹرز بنے، تم لوگ خواہ مخواہ لوگوںکی انرجی ووٹوں پر ضائع کر رہے ہو۔میں نے یہ خبر

ووٹنگ سے بھی پہلے بریک کی تھی میں نے پہلی مرتبہ خود کروڑوں روپے دیکھے ہیں، پیسے ایسے لگے ہوئے تھے جیسے کسی بھٹے میں اینٹیں لگی ہوئی ہوتی ہیں۔ حامد الحق نے کہا کہ جو جو لوگ پیسے اپنے ساتھ لائے تھے، وہ ووٹ لینے کے لیے پیسے دکھا رہے تھے تو میں نے بھی ایک گاڑی کی ڈگی کھولی اور پیسے دیکھے ،ادھر وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میںہارس ٹریڈنگ پنجاب میں نہیں بلکہسندھ اور خیبر پختونخوا میں ہوئی،عمران خان کے اپنے لوگ کے پی کے میں بِک گئے،پیپلز پارٹی کو بھٹو صاحب کی روح کا سوچنا چاہیے،پی پی پی اس اقدام سے آیان علی خوش ہوگی بینظیر بھٹو نہیں۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجز کے سامنے پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری اور شجرکاری مہم دونوں مشکل سے ہوتی ہے،جمہوری درخت کوکاٹنے کی بجائے پانی دینے کی ضرورت ہے،نواز شریف لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں،  اُن کیلئے عوام کا جذبہ ناقابل بیان ہے،پاکستانی قوم ہر قدم پرنواز شریف کے ساتھ ہے،عوام نے جس طرح نواز شریف کا ساتھ دیا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…