منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم اپنا گھر سکیم5:لاکھ سستے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ فائلوں تک محدود

datetime 5  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) موجودہ حکومت ساڑھے 4 سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود کم آمدن افراد کیلیے وزیراعظم کی اپنا گھر اسکیم کے تحت ملک بھر میں 5 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ شروع نہیں کر سکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کی اپنا گھر اسکیم کیلیے وزارت ہاسنگ اینڈ ورکس نے3 ہزار 971 کنال اراضی کی نشاندہی کر دی لیکن منصوبے پر اس کے بعد کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ۔

موجودہ حکومت نے ملک بھر میں کم آمدن افراد کیلیے وزیر اعظم کی اپنا گھر اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کیلیے ملک بھرمیں کم آمدن افرادکو حکومت کی جانب سے آسان اقساط پر قرضے دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔اس منصوبے پر عملدر آمدکیلیے وزارت ہاسنگ اینڈ ورکس نے ایک کمپنی بھی قائم کی جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے وزیر اعظم کی کم لاگت اپنا گھر ہاسنگ اسکیم کے تحت ملک بھر میں 5 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلیے اراضی کی نشاندہی بھی کی جا چکی ہے جس کے تحت پنجاب میں کم لاگت گھروں کی تعمیرکے منصوبے کیلیے جہلم اور لاہورکا انتخاب کیا گیا۔اس منصوبے کیلیے وفاقی حکومت کی جانب سے اراضی کا تعین توکردیا گیا لیکن وزیر اعظم کی کم آمدن اسکیم پر حکومت کے ساڑھے 4سال گزرنے کے باوجودکوئی پیش رفت نہیں ہو پائی جس کے باعث یہ منصوبہ صرف فائلوں تک محدود ہوکر رہ گیا ہے۔وزارت ہاسنگ اینڈ ورکس کے ترجمان جمیل احمد خان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…