جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

گلف ممالک میں پاکستانی ہنرمندوں کی طلب میں تشویشناک حد تک کمی،حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا گیا

datetime 5  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی) گلف کے ممالک میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی ہنر مندافراد قوت کی مانگ میں چالیس فیصد کمی انتہائی تشویشناک ہے۔کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد شفیق نے اپنے دفتر میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس معاملے کو نظر انداز کرنے کی بجائے سنجیدگی سے لے اور اعلی سطحی وفودکو بات چیت کیلیے فوری ان ممالک میں بھجوایا جائے ۔

ہمیں اپنے نوجوانوں کو روایت سے ہٹ کر گلف سمیت دیگر ممالک کو درکار ہنر مند فورس تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی جس کیلیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔احمد شفیق نے کہا کہ گلف کے ممالک سے بہترین تعلقات کے دعوے تو کیے جاتے ہیں لیکن بہت سے معاملات میں اس کی عملی تصویر نظر نہیں آتی۔ حالیہ دنوں میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی افرادی قوت کی مانگ میں 40 فیصد کمی کی رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے۔ ہمیں اس معاملے کو فوری طو رپر ان ممالک کے ساتھ حکومتی سطح پر اٹھانا چاہیے اور اس کیلیے متعلقہ وزارتوں کے وفود کو ان ممالک میں بھجوایا جائے جبکہ سفارتکارتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔احمد شفیق نے کہا کہ ہمارے ٹیکنیکل اداروں میں بہت سے ہنر سکھائے جارہے ہیں لیکن اب جدید ہنر مند فورس تیار کرنے کی ضرورت ہے جو گلف سمیت دیگر ممالک کی ضرورت ہے۔ اس سے نہ صرف بیروزگاری کی شرح میں کمی ہو گی بلکہ یہی افرادی قوت بیرون ممالک سے کثیر زر مبادلہ لانے کا ذریعہ بھی بنے گی۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…