منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چھالیہ او رگٹکا انسانی صحت کیلئے مضرہے،چیف جسٹس نے پاکستانیوں کو خبر دار کردیا، کیا کچھ کہہ دیا

datetime 5  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں چھالیہ گٹکاکی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ چھالیہ اور گٹکا انسانی صحت کے لیے مضر ہے ۔ پیر کے روز چھالیہ گٹکا سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کسی گٹکا فروش کی وکالت نہیں کر رہا، ہماری مصنوعات رجسٹرڈ شدہ ہیں ۔

جسٹس عمر عطابندیال نے کہا پان مصالحہ میں تمباکونہیں ہوتا چیف جسٹس نے کہا کہ چھالیہ اور گٹکا انسانی صحت کے لیے مضر ہے، آپ کو معلوم ہے کہ عدالت صحت کے معاملات پرکس قدر سنجیدہ ہے، آپ کواندازہ نہیں عدالت صحت کے ایشو کوکس نظر سے دیکھ رہی ہے بعد ازاں عدالت نے نجی تمباکو مصالحہ کمپنی کی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فرقین کونوٹس جاری کیے تو درخواست گزار نے مقدمہ کی سماعت کے لیے تاریخ دینے کی استدعا کی تو چیف جسٹس نے کہا کہ چھ ماہ بعد مقدمہ کی سماعت ہوگی عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی، یاد رہے کہ راٹھور پان مصالحہ کمپنی کی طرف سے ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی جسے عدالت نے سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…