بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

’میرے سامنے ایف آئی اے والوں نے میرے کزن کی پتلون اتاری اور مجھے مجبور کیا کہ۔۔۔ خودکشی کی کوشش کرنیوالے نوجوان نے ایسی شرمناک ترین بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی شرمندہ ہوجائے گا

datetime 5  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) توہین مذہب کے الزام میں گرفتار دو نوجوانوں میں سے ایک کی ایف آئی اے بلڈنگ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش۔ تفصیلات کے مطابق قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے ساجد مسیح اور اس کے 21سالہ کزن پطرس مسیح کو توہین مذہب کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ دو روز قبل ساجد مسیح نے ایف آئی اے بلڈنگ کی

چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کی کوشش کی جس میں وہ شدید زخمی ہو گیا ہے اور تاحال میو ہسپتال میں زیر علاج جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے، میو ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ”ساجد مسیح کی حالت اس وقت بھی انتہائی تشویشناک ہے، اس کی دونوں ٹانگیں ٹوٹی ہوئی ہیں، ایک آنکھ اندر دھنس گئی ہے اور دوسری پر شدید زخم آیا ہے۔ اس کا سر بھی کئی جگہ سے پھٹا ہوا ہے۔اس کے کئی آپریشن کرنے پڑیں گے لیکن اس کی حالت اتنی تشویشناک ہے کہ فی الحال اس کا آپریشن نہیں کیا جا سکتا۔ ساجد مسیح کے تحفظ کے لیے میو ہسپتال میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔الجزیرہ ٹی وی رپورٹ کے مطابق ساجد مسیح کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش ایف آئی اے والوں نے میرے سامنے میرے کزن کو ننگا کر دیا اور مجھے مجبور کیا کہ میں منہ سے اس کے ساتھ شرمناک حرکت کروں۔ اس پر میں نے کھڑکی سے چھلانگ لگا دی۔“رپورٹ کے مطابق 19فروری کو ایک ہجوم لاہور کے نواح میں واقع ایک مسیحی بستی میں داخل ہوا جس کا کہنا تھا کہ پطرس نے ان کے مذہب کی توہین کی ہے۔ پطرس ان کے ہاتھ نہ لگ سکا جس پر اس کی جان بچ گئی لیکن اس پر ایف آئی اے حرکت میں آئی اور ان دونوں نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…