بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

خدا کی قسم میں کبھی پی ٹی آئی جوائن نہ کرتا اگر مجھے پتہ ہوتا کہ۔۔ نعیم بخاری تحریک انصاف بنانے کے کیوں خلاف تھے، ٹی وی انٹرویو کے دوران ایسی بات کہہ دی کہ جان کر ہرپاکستانی حیران رہ جائیگا

datetime 5  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نے جب تحریک انصاف بنائی تو میں بھی ان لوگوں میں شامل تھا جن سے انہوں نے مشورہ کیا، میں تحریک انصاف بنانے کے خلاف تھا، عمران خان اگر سوشل ورک کو آگے بڑھاتے تو عبدالستار ایدھی سے بھی آگے نکل جاتے، عمران خان اگر جمائما سے لندن میں طلاق لیتے تو اس وقت جمائما کے اثاثوں کی مالیت 200ملین پائونڈ تھی اور انہیں 100ملین پائونڈ

عمران خان کو دینے پڑتے، مگر عمران خان نے ایسا کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ عورتیں سے بھی کیا کبھی پیسے لئے جاتے ہیں، عمران خان کا کردار پیسے سے بالا تر ہے، تحریک انصاف میں شامل ہونے کے فوری بعد حامد خان نے مجھے کہا کہ پانامہ کیس بنانا ہے ، اگر مجھے پتہ ہوتا ہے کہ یہ کام مجھ سے لیا جانا ہے تو میں کبھی خدا کی قسم تحریک انصاف جوائن نہ کرتا، دو سال قبل جون 2016میں ایک ٹی وی چینل پر بیٹھ کر کہہ دیا تھا کہ نواز شریف ماضی کا قصہ بن گئے، پانامہ کیس میں ایسا وقت بھی آیا کہ حامد خان کا حوصلہ ٹوٹ گیا ، نعیم الحق کا خیال تھا کہ بابر اعوان بحث کریں جس پر میں نے کہا بسم اللہ ضرور کریں مگر عمران خان نے مجھے کیس پر بحث کیلئے منتخب کیا اور اس کیس کی وجہ سے مجھے اپنی آمدنی کا بڑا حصہ بھی کھونا پڑا، مگر لطف بہت آیا، ایسا قانون کا حصہ اس دوران پڑھنا پڑا جو مجھے پہلے معلوم نہیں تھا، تحریک انصاف کے رہنما و معروف وکیل نعیم بخاری کی نجی ٹی وی کو انٹرویو ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما و معروف وکیل نعیم بخاری نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک انصاف بنانے کے مخالف تھے، عمران خان نے جب تحریک انصاف بنائی تو میں بھی ان لوگوں میں شامل تھا جن سے انہوں نے مشورہ کیا اور میں نے انہیں رائے دی کہ وہ سیاسی جماعت نہ بنائیں بلکہ سوشل ورک جاری رکھیں

کیونکہ میں سمجھتا تھا کہ عمران خان اگر سوشل ورک کو آگے بڑھاتے ہیں تو عبدالستار ایدھی سے بھی آگے نکل جائیں گے کیونکہ پاکستانی عوام ان پر اعتماد کرتے تھے اور ان کی سوچ پیسے سے بالاتر تھی ۔ یہ بات میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ عمران خان کی جب اپنی پہلی اہلیہ جمائما خان سے طلاق ہوئی ، اس وقت جمائما خان کی دولت 200ملین پائونڈ تھی اور اگر یہ طلاق لندن میں ہوتی تو

عمران خان کو 100ملین پائونڈ ملتے ۔ عمران خان کے وکلا نے بھی انہیں اس بارے میں آگاہ کر دیا تھا مگر انہوں نے مسترد کر دیا ان کا کہنا تھا کہ عورتوں سے بھی کوئی پیسے لیتا ہے۔ میں تحریک انصاف کا خاموشی سے رکن بننا چاہتا تھا مگر عمران خان میرے گھر آئے ، وہ مجھ پر بہت شفیق ہیں اور میں بھی ان کا بہت احترام کرتا ہوں۔ تحریک انصاف میں شمولیت کے فوری بعد حامد خان نے

مجھے کہا کہ پانامہ کیس بنانا ہے ، اگر مجھے پتہ ہوتا ہے کہ یہ کام مجھ سے لیا جانا ہے تو میں کبھی خدا کی قسم تحریک انصاف جوائن نہ کرتا۔ میں نے دو سال قبل جون 2016میں ایک ٹی وی چینل پر بیٹھ کر کہہ دیا کہ نواز شریف ماضی کا قصہ بن چکے۔ میں نے کیس تیار کر کے حامد خان کے حوالے کر دیا کیونکہ وہ مجھے سے دو سال سینئر تھے اور کیس پر انہوں نے بحث کرنا تھی ،

مجھ سمیت باقی وکلا کو بطور سٹیپنی پیچھے بیٹھنا تھا۔ کیس کے دوران حامد خان حوصلہ ہار بیٹھے جیسے ایک بائولر کی کئی گیندیں پیڈ پر تو لگیں مگر لائن سے باہر ہوں تو ایسی ہی سچویشن پانامہ کیس کے دوران بھی ہوئی جس سے حامد خان حوصلہ ہارے۔ حامد خان کے بعد تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا خیال تھا کہ کیس پر بابر اعوان بحث کریں جس پر میں نے کہا کہ بسم اللہ ضرور کریں

مگر عمران خان نے مجھے آگے بڑھا دیا۔ پانامہ کیس کی وجہ سے آمدنی کا بڑا حصہ بھی گنوانا پڑا مگر بہت لطف آیا ۔ اس کیس کے دوران قانون کا ایسا حصہ پڑھنے کا بھی موقع ملا جس سے میں پہلے ناواقف تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…