جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا اور فاٹا کے رہنے والے پاکستانی شہریوں پردبئی کے ویزے کے لئے بڑی پابندی عائد کردی گئی،سینکڑوں افراد متاثر، لائنیں لگ گئیں

datetime 4  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا اور فاٹا سے دبئی کے ویزے کے لئے وزارت خارجہ کا کریکٹر سرٹیفیکٹ اور پولیس کلیرنس کی شرط لازمی قرار دیدی گئی ہے پولیس کلیرنس کی رپورٹ متعلقہ ڈی پی اوز ، سی سی پی او پشاور کی جانب سے دیا جائے گا۔

جبکہ کریکٹرسرٹیفیکٹ وزارت خارجہ کی جانب سے دیا جائے گا پولیس کلیرنس سرٹیفیکٹ فارن آفس سے تصدیق کے بعد یو اے ای ایمبسی سے بھی تصدیق کرنا ہو گی مذکورہ دستاویزات کی تصدیق پاکستان کی طرف سے وزارت خارجہ میں ہوتی ہے اس صورتحا ل کے باعث مالاکنڈ ڈویژن ، پشاور ، جنوبی اضلاع سمیت صوبے کے دیگر اضلاع اور قبائلی علاقہ جات سے جانے والے شہریوں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اور وزارت خا رجہ کے باہر روزانہ سینکڑوں افراد اپنی دستاویزات کی تصدیق کے لئے جمع ہوتے ہیں پولیس کلیرنس سرٹیفیکٹس حاصل کرنے کے لئے پولیس لائنز میں شہریوں کی رش بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے بیرون ملک جانے والوں کو شدیدترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ جس کے باعث بیشتر پروازیں بھی تاخیر کاشکار ہو رہی ہیں خیبر پختونخوا اورقبائلی علاقہ جات سے جانے والے شہریوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ اس ضمن میں فوری طور پر اقدامات کرے ۔  خیبر پختونخوا اور فاٹا سے دبئی کے ویزے کے لئے وزارت خارجہ کا کریکٹر سرٹیفیکٹ اور پولیس کلیرنس کی شرط لازمی قرار دیدی گئی ہے پولیس کلیرنس کی رپورٹ متعلقہ ڈی پی اوز ، سی سی پی او پشاور کی جانب سے دیا جائے گا۔ جبکہ کریکٹرسرٹیفیکٹ وزارت خارجہ کی جانب سے دیا جائے گا پولیس کلیرنس سرٹیفیکٹ فارن آفس سے تصدیق کے بعد یو اے ای ایمبسی سے بھی تصدیق کرنا ہو گی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…