اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگی حمایت یافتہ سینیٹر دلاور خان کا انتخاب چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی دلاور خان کیخلاف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کریں گے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے دلاور خان کو ٹیکنوکریٹ کی نسشت پر منتخب کروایا ہے ۔دلاور خان کرپشن اور لوٹ مار میں خاص مہارت کے حامل ہیں۔دلاور خان
پلی بارگین کرکے نیب کی گرفت سے آزاد ہوئے، دلاور خان 1996 میں بطور ڈپٹی کلیکٹر کسٹمز ریٹائر ہوئے، اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کیطرح دلاور خان پر بھی قسمت کی دیوی کچھ خاص انداز میں مہربان ہوئی کہ وہ آج اربوں پتی ہیں، دلاور خان ٹیکنوکریٹ کی اہلیت پر بھی کسی طور پورا نہیں اترتے، پاکستان کی پارلیمان کو کرپٹ اور نااہل ٹولے سے پاک کرنے کا وقت آن پہنچا ہے، اپنا مقدمہ جلد انتخابی ٹربیونل میں پیش کروں گا۔