جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

پاکستان نے کابل مارکیٹ کا بڑا حصہ کھو دیا ،دونوں ممالک کے درمیان تقریبا 70000 اشیاء سے بھرے کنٹینرز سفر کیا کرتے تھے اور اب تعداد کیا ہے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 4  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان افغانستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری زبیر موتی والا نے کہاہے کہ بھارت، افغانستان کی مارکیٹ میں داخل ہونے کے بعد پاکستان کے 50 فیصد شیئر کو کم کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ایک انٹرویو میں زبیر موتی والانے کہاکہ بھارت اور چین کے داخل ہونے کے باعث پاکستان کو مارکیٹ میں اپنی پوزیشن برقرار رکھنا مشکل ہوتا جارہا ہے،

جیسا کہ بھارت برآمدات پر بھاری سبسڈی فراہم کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برس کے دوران افغانستان کی پاکستان کے لیے تجارت 2.7 ارب ڈالر سے کم ہو کر 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے جبکہ پاکستان، افغانستان میں اپنی روایتی مارکیٹس بھی کھو چکا ہے، جن میں گندم، مردوں اور خواتین کے لباس اور سرخ گوشت کی مارکٹس شامل ہیں۔زبیر موتی والا نے کہا کہ بھارت نے افغان مارکیٹس میں داخل ہونے کیلئے اشیاء پر سبسڈی جبکہ فضائی سفر کیلئے 75 فیصد تک رعایت بھی دے رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان شہریوں کو بھارت کا سفر کرنا آسان معلوم ہوتا ہے جس کی وجہ کم کرائے اور بغیر پولیس چیکس کے فری ویزا کی فراہمی ہے۔زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ ہر سال ہزاروں افغانی علاج کی غرض سے پشاور آتے تھے لیکن بھارت میں علاج کے لیے اخراجات میں کمی کے باعث وہ وہاں کا رخ کررہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ پشاور کا میڈیکل ٹورزم، جو افغان شہریوں کے باعث جاری تھا، صفر ہوگیا ہے اور حیات ا?باد کے ہسپتال خالی ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ افغانستان کے لیے پاکستان سے جانے والے کنٹینرز کی تعداد بھی کم ہوگئی ہے، زبیر موتی والا نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تقریبا 70000 اشیاء سے بھرے کنٹینرز سفر کیا کرتے تھے تاہم ان کی تعداد اب کم ہو کر 7000 ہو گئی ہے جو افغانستان کیلئے اشیا ء کی ترسیل کے روٹ میں تبدیلی کی جانب ایک اشارہ ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…