جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

احد چیمہ کے بعد ان کی اہلیہ صائمہ احد چیمہ کے کارنامے بھی منظر عام پر، ان کا تعلق کس گروپ سے ہے اور قواعد کے برعکس کس طرح ’’نوازا‘‘ گیا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 4  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اس وقت کرپشن کے الزامات میں نیب کے زیرحراست ہیں، اب ان کی اہلیہ صائمہ احد چیمہ کے خلاف بھی کرپشن الزامات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، صائمہ احد کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہیں قواعد و ضوابط کے خلاف ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر تعینات کیا گیا، ان کا تعلق انکم ٹیکس گروپ سے ہے اس وجہ سے وہ ڈسٹرکٹ مینجمنٹ کی کسی آسامی کے لیے اہل نہیں تھیں انہیں اب بطور ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ پنجاب لگا دیا گیا ہے،

واضح رہے کہ احد چیمہ نے تحقیقات کے دوران نیب کو رضاکارانہ طور پر تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور انہوں نے دس کرپٹ افسران کی فہرست نیب کے حوالے کر دی ہے جنہوں نے پنجاب کے تمام ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی، نیب کی طرف سے ابھی ان افسران کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے واضح رہے کہ کچھ دن قبل صائمہ احد نے کہا تھا کہ نیب میرے شوہر کا میڈیا ٹرائل کر رہا ہے، میرے شوہر احد چیمہ کی سلاخوں کے پیچھے تصویر بار بار میڈیا پر دکھائی جا رہی ہے۔ احد چیمہ کی اہلیہ نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 32 کنال زمین کا الزام جھوٹ کا پلندہ ہے، انہوں نے کہا کہ صرف ایک ایکڑ زمین ان کی ذاتی ہے اور باقی زمین خاندان کے لوگوں کی ہے جو انہوں نے اثاثوں میں ظاہر کی ہے۔ صائمہ احد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر کو بکتربند گاڑی میں عدالت پش کیا جاتا ہے کیا وہ دہشت گرد ہیں۔ احد چیمہ کی اہلیہ نے کہا کہ ہمیں تحقیقات پر کوئی اعتراض نہیں ہے، کیا احد چیمہ بھاگ جائیں گے۔ ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیتے، اس موقع پر انہوں نے کہا میرے شوہر کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ ایک ذمہ دار سرکاری افسر ہیں انہیں جو ٹاسک دیا گیا وہ انہوں نے پورا کیا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے عدالتی احکامات کے باوجود پانچ دن سے احد چیمہ سے ملنے نہیں دیا جا رہا، کیا یہ عدالت کی توہین نہیں ہے، انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر پر ذہنی و جسمانی تشدد کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر احد چیمہ کی اہلیہ نے کہا کہ میرے شوہر اپنی بے گناہی ثابت کریں گے اور مجھے اپنے ملک کی عدلیہ سے امید ہے کہ وہ ہمیں انصاف فراہم کرے گی۔160صائمہ احد کا کہنا ہے کہ نیب میرے شوہر کا میڈیا ٹرائل کر رہا ہے، میرے شوہر احد چیمہ کی سلاخوں کے پیچھے تصویر بار بار میڈیا پر دکھائی جا رہی ہے۔ احد چیمہ کی اہلیہ نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 32 کنال زمین کا الزام جھوٹ کا پلندہ ہے، انہوں نے کہا کہ صرف ایک ایکڑ زمین ان کی ذاتی ہے اور باقی زمین خاندان کے لوگوں کی ہے جو انہوں نے اثاثوں میں ظاہر کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…