ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے بار بار حکومت کی لیکن عوام کے لیے کچھ نہ کیا،2018 کا الیکشن کہاں سے لڑوں گا؟عمران خان نے حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 4  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 2018 کا الیکشن کراچی سے لڑنے کا اعلان کردیا ہے اورچیلنج کیا ہے کہ وہ کراچی شہر اورملک کا بگڑا ہوا نظام ٹھیک کرکے دکھائیں گے،کپتان کا کہنا ہے کہ کراچی اس تک ترقی نہیں کرے گا جب تک وزیر اعظم کراچی سے منتخب نہیں ہوگا۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے بار بار حکومت کی لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کسی نے عوام کے لیے کچھ نہ کیا۔

اس لیے اب ہم سیاست کے اس میدان میں اترے ہیں اور ہمیں اب اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ہم نے زرداری اور نواز شریف کی بدعنوان پارٹنرشپ توڑ دی ہے، نئے پاکستان کے لیے اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں پارٹی کی ممبرشپ کے لیے لگائے گئے کیمپ پرعوامی اجتماعات ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے اپنے دورہ کرا چی کے پہلے روز کراچی کے مختلف علاقوں کا طوفانی دورہ کیا اورپارٹی کے رکنیت سازی کیمپوں پرعوامی اجتماعات سے خطاب کیا۔ پرفیوم چوک گلستان جوہر پررکنیت سازی کیمپ پرخطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ تمام سیاسی تحریکیں کراچی سے شروع ہوتی تھیں ،کراچی پاکستان کا دل تھا ،آج کراچی کی حالت پردل خون کے آنسوروتا ہے، عمران خان نے کہاکہ کراچی تب تک ترقی نہیں کرے گا جب تک وزیر اعظم کراچی سے منتخب نہیں ہوگا،کراچی سمیت پورے ملک کا نظام اس وقت تک ٹھیک نہیں ہوگا جب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوگا ،امن اور خوشحالی تب تک نہیں آئیگی جب تک سرمایہ کاری نہیں ہوگی ۔ انہوں نے آئندہ عام انتخابات میں کراچی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ میں کراچی اورملک کا بگڑا ہوا نظام ٹھیک کرکے دکھاں گا۔لیاقت آباد میں رکنیت سازی کیمپ پرعوامی ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہمیں امن لانے کے لیے پہلے اداروں کو غیر سیاسی کرنا ہوگا،

کراچی کی رونقیں اور سیاست پورے ملک پر اثر انداز ہونی چائیے،کراچیکے لوگ سیاسی شعور رکھتے ہیں اس شہر کے لوگوں کو تقسیم کرنے کے بجائے متحد کریں گے، میں اس شہر کے پولیس کا نظام ٹھیک کرنا چاہتا ہوں کراچی کی پولیس پولیس چوروں کی رکھوالی میں لگی ہوئی ہے،راو انوار نے 400 سے زیادہ کراچی کے نوجوانوں کو شہید کیا۔ بلدیہ ٹان میں رکنیت سازی کیمپ پرخطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہہم نے 2018 کا الیکشن جیتنا ہے اور کراچی سے خیبر تک ایک قوم ایک نیا پاکستان بنانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں کراچی میں تمام قومیتوں کو اکٹھا کروں گا،مجھے پتہ ہے نادرا کی طرف سے مسائل ہیں ،میں نادرا کے مسائل حل کروں گا ۔ سعید آباد چاندی چوک ممبر سازی کیمپ پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمیں نیا پاکستان بنانا ہے۔ نئے پاکستان سے مراد پاکستان میں تبدیلی ہے۔ نیا پاکستان اور تبدیلی ہم لائیں گے۔ اس سے پہلے مختلف سیاسی پارٹیاں اقتدار میں آتی اور جاتی رہیں۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے بار بار حکومت کی لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کسی نے عوام کے لیے کچھ نہ کیا۔

اس لیے اب ہم سیاست کے اس میدان میں اترے ہیں اور ہمیں اب اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ہم نے زرداری اور نواز شریف کی بدعنوان پارٹنرشپ توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اور پنجاب میں ن لیگ عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ موجودہ مسئلہ یہ ہے کہ ڈیزل مہنگا ہوگیا ہے اور عوام الناس اس سے سخت پریشان ہیں۔ ہم اس کا بھی پتہ کریں گے کہ کس کس کی بدعنوانی سے عوام پر یہ مصیبت آئی ہے۔ ہم کرپٹ لوگوں کو چھوڑنے والے نہیں ہیں اور ان کی خوب خبر لیں گے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…