منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

2018ء کے انتخابات میں عوام ترقی اورخوشحالی کو ووٹ دیں گے‘شہبازشریف

datetime 4  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(ا ین این آئی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے 22کروڑ عوام جھوٹ اورالزام تراشی کی منفی سیاست پسند نہیں کرتے وہ ترقی اورخوشحالی چاہتے ہیں ۔2018ء کے انتخابات میں عوام ترقی اورخوشحالی کو ووٹ دیں گے۔جھوٹ اورالزام تراشی کی سیاست اپنی موت آپ مرجائے گی۔پاکستان کی ترقی کا سفرجاری ہے اورجاری رہے گا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترقی اورخوشحالی عوام کا حق ہے جسے کوئی روک نہیں سکتا۔

ترقی کے سفر میں حائل ہونے والوں نے دراصل عوام کے ساتھ دشمنی کامظاہر ہ کیا ہے ۔ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کی ہے،عوام اورپاکستان کے لئے آخری سانس بھی وقف ہے ۔آج کا پاکستان ماضی کی نسبت زیادہ پرامن اورترقی یافتہ ہے۔انرجی پراجیکٹ،تعلیم ،صحت اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی تکمیل سے عوام مستفید ہورہے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی متوازن پالیسیوں کے باعث پاکستان خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے ۔عوام کے فلاح وبہبود کے ایجنڈے کو کامیابی سے آگے بڑھایا جارہا ہے ۔ توانائی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل سے پوری دنیا حیران ہے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی شفافیت اورمعیار کو نہ صرف ملکی ادارے بلکہ غیر ملکی ادارے بھی تسلیم کرتے ہیں اورحکومت پنجاب کی عوامی خدمات کا اعتراف ہر سطح پر کیا جاتا ہے۔صوبہ پنجاب کومختلف شعبہ ہائے زندگی میں دوسرے صوبوں پر برتری حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیاست عوام کی ترقی اورخوشحالی کی سیاست ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کو ترجیح دی۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت عوام کے دلوں میں گھر کرچکی ہے ۔ سینیٹ کے انتخابات کے بعد انشاء اللہ عام انتخابات بھی اکثریت سے جیتیں گے اوراللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے دوبارہ برسراقدار آکر مزید میگا پراجیکٹ لائیں گے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…