اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جیسے ہی سینٹ الیکشن کا مرحلہ مکمل ہوا ہے اب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے لیے صلاح مشورے اور جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے کوئٹہ میں سینٹ انتخاب میں جیتنے والے امیدواروں سے ملاقاتیں کی اور چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین
کے انتخاب کے لیے ان سے حمایت کی اپیل کی، اس ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی پندرہ سینیٹرز میں سے آٹھ سینیٹرز کی جانب سے حمایت کا دعویٰ کر رہی ہے۔ ڈاکٹر قیوم سومرو نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ کا چیئرمین اپنا بنانا پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا خواب ہے جو ضرور پورا ہو کر رہے گا۔