جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس ختم کرنے کا فیصلہ،اب شہریوں کو خریدی ہوئی گاڑی کو ٹرانسفر کروانے کیلئے کیا کرنا پڑے گا؟ تفصیلات جاری

datetime 4  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس ختم کرنے کے لیے تجاویز تیار کرلیں، حکومت کی منظوری کے بعد گاڑیاں بغیر فیس کے ٹرانسفر ہوں گی۔گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس ختم کرنے کے حوالے سے ڈائریکٹر رضوان شیروانی کا کہنا ہے کہ سیکرٹری ایکسائز کے احکامات پر فوری تجاویز تیار کرلی گئی ہیں، جو اگلے بجٹ میں سیکرٹری ایکسائز کی منظوری کے بعد پیش کی جائیں گی۔ٹرانسفر فیس معمولی ہے، مگر ہولڈنگ اور انکم ٹیکسز کے نفاذ سے فیس زائد ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے شہری گاڑیاں اپنے

نام ٹرانسفر نہیں کراتے، جس کے نتیجے میں محکمے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔رضوان شیروانی نے کہا کہ دہشت گردی اور حالات کے پیش نظر کوشش کی جا رہی ہے کہ جو شہری گاڑی خریدے وہ اسی کے نام پر ٹرانسفر ہو، سیف سٹی میں ای ٹکٹنگ کے لیے بھی چالان مالک کے گھر تک پہنچانے کے لیے آخری خریدار کا نام ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ تجاویز میں ٹرانسفر فیس کو ٹوکن ٹیکس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا جو کہ معمولی ہوگا، اس عمل سے ایکسائز کو ریونیو بھی حاصل ہوگا اور گاڑی بھی خریدار کے نام پر ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…