اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج پیر کے روز اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں مسلم لیگ(ن) کے پارٹی عہدیداروں کی قانونی حیثیت کا جائزہ لینے کے ساتھ این اے 154 لودھراں اور پی پی 20 چکوال سے مسلم لیگ کے منتخب اراکین اسمبلی کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اجلاس میں نااہل شخص کے پارٹی صدارت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج پیر کے روز ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا اس کے علاوہ مسلم لیگ(ن) کے پارٹی عہدیداروں کی قانونی حیثیت پر بھی غور کیا جائے گا اور این اے 154 لودھراں سے منتخب مسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی اور پی پی 20 چکوال سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی کی قانونی حیثیت کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔