اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر،عمران خان نے شہبازشریف پر انگلیاں اٹھا دیں،خادم اعلیٰ کو کیا کچھ کہہ دیا

datetime 4  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے لاہور کو دنیا کا آلودہ ترین شہر قراردے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق  تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا ایک تقریب سے خطاب کے دوران  کہنا تھا کہ لاہور دنیا کا سب سے آلودہ شہر ہےاور لاہور کے70فیصد شہریوں کو پینے کاصاف پانی بھی میسر نہیں ہے  جب کہ پنجاب کے سارے پرانے جنگلات بھی ختم کر دئیے گئے ہیں لیکن ہم نے خیبر پختونخوا میں 40چھانگا ما نگا اگائے ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے شوکت خانم کے نظام پر فخر ہے۔ہم نے خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ بجٹ صحت پرلگایا ہے۔لیکن شہباز شریف ایک بھی ہسپتال نہ بنا سکے۔جب کہ شہباز شریف کے پاس 9ہزار ارب کا بجٹ تھا۔دریں اثنا چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا میں کہیں قومی اثاثوں کی نجکاری نہیں کی جاتی‘ حکومت کے پاس پی آئی اے کی نجکاری کرنے کا مینڈیٹ نہیں ہے‘ کرپشن اس ملک کا اصل مسئلہ ہے‘ ایمانداری سے ادارے چلائے جائیں تو نجکاری کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اتوار کو عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے تین ماہ رہ گئے ہیں۔ حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں کہ پی آئی اے کی نجکاری کرے۔ حکومت کے پاس پرائیویٹائزیشن کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے دنیا میں کہیں قومی اثاثوں کی   نجکاری نہیں کی جاتی۔ ہم پی آئی اے میں سیاسی مداخلت ختم کریں گے۔ پی آئی اے کو ایسی ایئرلائن بنائیں گے جس پر پوری دنیا کو فخر ہوگا۔ ایمانداری سے ادارے چلائے جائیں تو نجکاری کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ملک میں اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی کرپشن اس ملک کا اصل مسئلہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…