جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

شہریوں کی حاضر دماغی نے پاکستان ایکسپریس کو خوفناک حادثے سے بچا لیا

datetime 4  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی ) شہریوں نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان ایکسپریس کو خوفناک حادثے سے بچا لیا۔ اتوار کو کراچی میں ملیر کالا بورڈ کے قریب ٹرینیں گزرنے کے باعث کئی فٹ تک خستہ حال پٹری ٹوٹ گئی۔ شہریوں نے حاضر دماغی کا ثبوت دیتے ہوئے لال کپڑا لہرا کر وہاں سے گزرنے والی پاکستان ایکسپریس کے ڈرائیور کو خطرے سے آگاہ کیا جس نے فورا بریک لگا کر ٹرین کو روک لیا۔

واقعے میں اندرون ملک جانے والی پاکستان ایکسپریس ایک بڑے حادثے سے محفوظ رہی۔کراچی ایکسپریس میں مسافروں کی بڑی تعداد سوار تھی جو ممکنہ حادثے سے محفوظ رہے۔ ریلوے حکام نے جائے حادثہ کا دورہ کر کے ٹریک کی مرمت کا کام کر کے پاکستان ایکسپریس کو منزل کی جانب روانہ کیا۔ ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ فش پلیٹ کے ٹوٹنے کا واقعہ حادثاتی طور پیش آیا۔ پٹری کا 4 انچ کا حصہ ٹوٹا تھا اور 3 بولٹ نکلے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں تخریب کاری کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

موضوعات:



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…