منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سینیٹ انتخابات کے نتائج سے پیشگی آگاہ سیاسی یتیم عمران خان ،شیخ رشید گھروں سے ہی باہر نہیں نکلے ‘ رانا مشہود

datetime 4  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،اسلام آباد( این این آئی،آئی این پی)صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا ہے کہ سیاسی یتیم عمران خان اور شیخ رشید سینیٹ انتخابات کے نتائج سے پیشگی آگاہ تھے اس لئے وہ گھروں سے ہی باہر نہیں نکلے ،اب کسی پیر کا نسخہ نہیں چلے گا بلکہ صرف عوام کی خدمت اور ترجمانی کے نسخے چلیں گے جو نواز شریف کے پاس ہیں ۔ ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل پر یقین نہ رکھنے والوں کا دعویٰ تھا

کہ تین مارچ آئے گا اور نہ ہی سینیٹ انتخابات ہوں گے لیکن تین مارچ آیا اور (ن) لیگ کی کامیابی پر مہر ثبت کر کے گزر گیا ۔ عام انتخابات بھی وقت مقررہ پر ہوں گے اور اس کے نتائج بھی سینیٹ انتخابات سے مختلف نہیں ہوں گے ۔ انہوںنے کہا کہ سیاسی یتیم عمران خان اور شیخ رشید سینیٹ انتخابات کے نتائج سے پیشگی آگاہ تھے اس لئے دونوں گھروں سے ہی باہر نہیں نکلے ۔ شیخ رشید کی تو سمجھ آتی ہے لیکن کیا عمران خان کوئی نسخہ لے رہے تھے ، اب کوئی نسخہ نہیں چلے بلکہ عوام کی خدمت اور ترجمانی کے نسخے چلیں گے ، بعض لوگوں کو نواز شریف کا نام چبھتا ہے لیکن یہ نسخے اسی نواز شریف کے پاس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا اور اس کے بعد پارٹی صدارت سے بھی الگ کر دیا گیا لیکن اس کے باوجود پورے ملک میں ایک ہی مقبول نعرہ میں نواز ہوں لگ رہا ہے۔ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک ہی شخص ‘ ایک ہی خاندان اور ایک ہی جماعت کو مسلسل ٹارگٹ کیا جارہا ہے‘ نواز شریف کے خلاف ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوسکا‘ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی بے مثال ہے‘ گزشتہ ساڑھے چار سال میں پاکستان کا تاریخی روڈ میپ بنا‘ پچھلے 66 سال میں اتنے بجلی

کے منصوبے نہیں لگے جتنے ان چار سالوں میں لگائے گئے ہیں‘ سینٹ الیکشن میں عمران خان کا ووٹ نہ ڈالنا دھرنے کی ا یک کڑی ہے‘ عمران خان ووٹ کے ذریعے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں لیکن خود ووٹ ڈالنے نہیں آئے‘ مسلم لیگ (ن) نے سینٹ انتخابات میں سیاسی انجینئرنگ نہیں کی‘ نواز شریف کو پاکستان کی سیاست کا گرو سمجھتی ہوں‘ نواز شریف کا مقصد عوام کے تقدس کو بحال کرانا ہے‘ جو لوگ دعوے کرتے تھے کہ بجلی بنا کر

فروخت کریں گے وہ ایک میگا واٹ بجلی بھی نہیں بنا سکے‘ پاکستان میں جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کرنے میں میڈیا کا کردار اہم رہا ہے۔ اتوار کو مریم اورنگزیب نے سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ انتخابات پورے پاکستان کی کامیابی ہے پورے پاکستان کے لئے مبارکباد کا دن ہے یہ کہا جارہا تھا کہ سینٹ کے الیکشن نہیں ہونگے اور حکومت ختم ہوجائے گی۔ نواز شریف کے خلاف ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوسکا۔

ایک ہی شخص ‘ ایک ہی خاندان اور ایک ہی جماعت کو مسلسل ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے موازنہ کریں (ن) لیگ کی کارکردگی بے مثال ہے مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس نے جوہری پروگرام سمیت کئی پروگرام شروع کئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے موٹر ویز بنائی۔ گزشتہ ساڑھے چار سال میں پاکستان میں تاریخی روڈ میپ بنا۔ ملک میں دہشت گردی کا بڑا مسئلہ تھا جسے مسلم لیگ (ن) نے ختم کیا پچھلے

66سال میں اتنے بجلی کے منصوبے نہیں لگے جتنے ان چار برسوں میں لگائے گئے۔ ماضی میں ملک میں بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی جو کہ اب ختم کردی گئی ہے۔ چار سالوں میں ریکارڈ ساڑھے گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی۔ سی پیک کا اہم منصوبہ بھی (ن) لیگ نے شروع کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے دہشت گردی کے خاتمے کا بیڑا اٹھایا عمران خان نے سینٹ الیکشن میں اپنے ہی امیدواروں کو ووٹ نہیں دیا۔

عمران خان ووٹ کے ذریعے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں لیکن ووٹ ڈالنے کے لئے نہیں آئے۔ سینٹ انتخابات میں عمران کا ووٹ نہ ڈالنا دھرنے کی ایک کڑی ہے۔ (ن) لیگ ہر کام قانون اور ضابطے میں رہ کر کرے گی مسلم لیگ (ن) کو دوسروں کی طرح کوئی سیاسی انجینئرنگ کرنے کی ضرورت نہیں جس سیاسی جماعت نے بھی سیاسی انجینئرنگ کی وہ ایک گناہ ہے۔ میڈیا کا ملک میں بہت اہم کردار ہے‘ پاکستان میں جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط

کرنے میں بھی میڈیا کا اہم کردار رہا ہے۔ پریس کلب واحد جگہ تھی جہاں آپ اپنا اظہار خیال کرسکتے تھے۔ میڈیا میں اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو اصل جزیات کے ساتھ رپورٹنگ کرتے ہیں۔ جس طرح جمہوریت کو تقویت ملی تو ادارے اپنا اپنا کام کریں گے۔ سمجھتی ہوں کہ نواز شریف پاکستان کی سیاست کے گرو ہیں۔ شہباز شریف کی کارکردگی کی مخالفین بھی تعریف کرتے ہیں جو لوگ دعوے کرتے تھے کہ وہ بجلی بنا کر فروخت کریں گے

وہ ایک میگا واٹ بجلی بھی نہ بنا سکے۔ شہباز شریف نے توانائی کے منصوبوں پر دن رات کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو دیکھیں کارکردگی کے لہاظ سے ہر شعبہ اپنے منہ سے بول رہا ہے۔ پی ٹی وی پارلیمنٹ چینل شروع کررہے ہیں جہاں پارلیمنٹ کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے گی۔ کوشش ہے کہ ملک کو زیادہ سے زیادہ انفراسٹرکچر دیں۔ ووٹ کی طاقت پر شب خون مارا گیا ہے ملک میں 17وزراء اعظم کو مدت پوری کئے بغیر گھر بھیج دیا گیا نواز شریف کا مقصد عوام کے ووٹ کے تقدس کو بحال کرانا ہے نواز شریف کی کارکردگی سے آنے والی نسلیں بھی مستفید ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…