اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ن لیگ کو اپنا چیئرمین سینٹ بنوانے کیلئے کتنے ووٹ درکار ،ایسا دعویٰ جس نے سیاسی پارٹیوں کے ہوش اڑا کر رکھ دئیے۔پاکستان مسلم لیگ سینٹ الیکشن میں 15سیٹ حاصل کرنے کے بعد سینٹ اراکین کی تعداد 48ہو گئی ہے ۔ جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں چیئرمین سینٹ کے انتخابات کیلئے دوڑیں تیز ہو گئیں ۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے
حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ ن لیگ اس وقت سینٹ میں 48سیٹوں کیساتھ سب سے آگے ہے ۔جبکہ فاٹا سے عباس آفریدی کے چار سینٹرز منتخب ہوئے ہیںاور ان کا اتحاد پہلے دن سے ن لیگ کیساتھ ہے ۔حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ اگر چاروں سیٹیں پاکستان مسلم لیگ ن کے پاس آگئیں تو انہیں اپنا چیئرمین سینٹ بنانے کیلئے صرف ایک سنیٹرز کی ضرورت پڑے گی جبکہ بلوچستان میں آزاد امیدواروں کا رول انتہائی اہم ہو گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین کا انتخاب آنے والے آئندہ 7روز میں ہو جائےگا۔