بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

سینٹ انتخابات: تحریک انصاف خیبر پختونخوا سے ٹارگٹ حاصل میں بری طرح ناکام ،ایسا کام ہوگیا کہ کسی نے سوچابھی نہ ہوگا

datetime 3  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا میں سینٹ کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اپنے ٹارگٹ حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہی جبکہ انکے حمایت یافتہ جے یو آئی (س) کے امیدوار بھی ناکام رہے عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی کوئی نشست حاصل نہ کرسکے جمیعت علماء اسلام بھی اپنے صوبائی امیر کو ناکامی سے نہ بچا سکے ۔ جبکہ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر نے کامیابی حاصل کی

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوااسمبلی کے سینٹ انتخابات کی گیارہ نشستوں پر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے مابین ہفتے کے روز مقام ہوا جس میں جنرل سیٹوں پر پی ٹی آئی تین نشستیں،جمعیت علماء اسلام ایک نشست،مسلم لیگ (ن)،پیپلزپارٹی اورجماعت اسلامی بھی ایک ایک نشست لے سکیں ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) نے ایک ایک نشست حاصل کرلی جبکہ خواتین کی نشستوں پر پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کی خواتین امیدوار کامیاب قرارپائیں مولانا سمیع الحق کو ناکامی کاسامناکرنا۔ الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا کی ٹیکنوکریٹ کی دونشستوں پی ٹی آئی کے امیدوار اعظم سواتی 46 ووٹ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دلاورخان 42 ووٹ لیکر کامیاب قراردیئے گئے مولاناسمیع الحق کو صرف تین ووٹ پول ملے ۔الیکشن نتائج کے مطابق جنرل نشستوں پر جمعیت علماء اسلام کے طلحہ محمود19 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اسی طرح پی ٹی آئی کے فیصل جاوید آٹھارہ ،مسلم لیگ ن کے پیر صابر شاہ پندرہ ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بہرہ مند تنگی ،پی ٹی آئی کے محمدایوب خان اور فدامحمد خان ، جماعت اسلامی کے مشتاق احمدخان بھی سینیٹر بن گئے خواتین کی دونشستوں کیلئے خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی مہرتاج روغانی نے 47 ووٹ اور پاکستان پیپلزپارٹی کی امیدووار روبینہ خالد نے 35 ووٹ حاصل کرکے سینٹ انتخابات جیت لئے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں ان اختلافات کی وجہ سے پی ٹی آئی ایک نشست سے محروم ہوگئی جبکہ انکے ساتھ اتحاد میں شریک جماعت اسلامی اپنی نشست جیت گئی عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی کوئی نشست حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے ۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…