سینٹ الیکشن، نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا، وہ رکن اسمبلی جن کے پہلے شکست کا اعلان کیا گیا لیکن نتیجہ تسلیم کرنے سے انکار کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر کامیاب ہو گئے، حیرت انگیز انکشافات

3  مارچ‬‮  2018

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی آپس کی لڑائی کی وجہ سے سینٹ کے انتخابات میں ایم کیو ایم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ صرف ایک نشست ہی جیتنے میں کامیاب ہو سکی۔ اس نشست کے بارے میں دلچسپ امر یہ ہے کہ ابتدائی نتائج کے مطابق ایم کیوایم اپنی تمام سیٹوں سے ہاتھ دھو بیٹھی تھی لیکن ایم کیو ایم کے امیدوار فروغ نسیم نے نتیجہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرانے کی درخواست کی جس میں فروغ نسیم ٹیکنیکل بنیادوں پر آگے نکل گئے ہیں اور کامیاب ٹھہرے،

ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق دونوں امیدواروں کے ووٹوں کی پانچ بار گنتی کی گئی اور ٹیکنیکل بنیادوں پر ایم کیو ایم کے رہنما فروغ نسیم کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔ واضح رہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری رہا، 12میں سے 10 نشستوں پر پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی، ایک نشست پر فنکشنل لیگ کے مظفر شاہ اور ایک نشست پر ایم کیو ایم کے فروغ نسیم کامیاب قرار پائے۔ جیت جن کا مقدر ٹھہری ان میں مولابخش چانڈیو، رضا ربانی، مصطفیٰ نوازکھوکھر، امام دین شوقین اور محمدعلی شاہ جاموٹ شامل ہیں۔ سندھ سے جنرل نشست پر فنکشنل لیگ کے مظفر شاہ اور ایم کیوایم کے فروغ نسیم ٹیکنیکل پوائنٹس کی بنیاد پر کامیاب قرار دیے گئے۔ پیپلز پارٹی کے انور لال ڈین اقلیتی نشست پرکامیاب ہوئے، خواتین کی نشستیں بھی پیپلز پارٹی کی امیدوار کرشنا کوہلی اور عینی مری نے جیت لیں۔ ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر سکندر میندھرو اور رخسانہ زبیری کامیاب ٹھہرے۔ واضح رہے کہ ابتدا میں فروغ نسیم اور رضا ربانی میں فروغ نسیم کو فاتح قرار دیا گیا تھا۔تاہم سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی بھی جنرل نشست پر کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔  ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی آپس کی لڑائی کی وجہ سے سینٹ کے انتخابات میں ایم کیو ایم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ صرف ایک نشست ہی جیتنے میں کامیاب ہو سکی۔ اس نشست کے بارے میں دلچسپ امر یہ ہے کہ ابتدائی نتائج کے مطابق ایم کیوایم اپنی تمام سیٹوں سے ہاتھ دھو بیٹھی تھی لیکن ایم کیو ایم کے امیدوار فروغ نسیم نے نتیجہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرانے کی درخواست کی جس میں فروغ نسیم ٹیکنیکل بنیادوں پر آگے نکل گئے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…