جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

ایگزیکٹ کیس ٗرشوت لیکر شعیب شیخ کو بری کرنیوالے جج کے خلاف تحقیقات شروع ،جج کو رشوت کی رقم کیلئے اہم شخصیت نے مڈل مین کا کرداراداکیا، چونکادینے والے انکشافات

datetime 3  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں رشوت لے کر شعیب شیخ کو بری کرنے والے برطرف ایڈیشنل سیشن جج پرویز عبدالقادر کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ کر برطرف جج پرویز القادر میمن کے خلاف ہونے والی انکوائری رپورٹ مانگ لی ہے۔ذرائع کے مطابق پرویز القادر میمن کا اعترافی بیان اور ان کے خلاف شکایت کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ۔

ذرائع کے مطاق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کو رشوت کی رقم کے لیے ایک اہم شخصیت نے مڈل مین کا کردار ادا کیا۔ذرائع کے مطابق سابق ایڈیشنل سیشن جج پرویز عبدالقادر میمن کو مقدمے کے اندراج سے قبل شامل تفتیش کیا جائیگا اور رشوت دے کر بریت حاصل کرنے والے شعیب شیخ اور مڈل مین کا نام مقدمے میں شامل کیا جائیگا۔واضح رہے کہ پرویز عبدالقادر میمن نے کمیٹی کے سامنے 50 لاکھ روپے رشوت لیکر شعیب شیخ کو بری کرنے کا اعتراف کیا تھاجس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے برطرف جج کے خلاف مقدمے کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھا تھا۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…