جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں میں معاملات طے ،سینیٹ انتخابات کیلئے متفقہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

datetime 2  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں میں معاملات طے پانے کے بعد سینیٹ انتخابات کیلئے متفقہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔جمعہ کو اسلام آباد میں خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں سے ہمارے درمیان اختلاف رائے کی وجہ سے عجیب صورتحال بنی ہوئی تھی لیکن ہم ایک دوسرے سے رابطے میں تھے اور مذاکرات چل رہے تھے، اس حوالے سے دونوں جانب سے ساتھیوں نے مثبت کردار ادا کیا

جبکہ گزشتہ روز ہی سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ہمارے درمیان ایک اتفاق رائے ہوا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ سلسلہ آگے بھی چلتا رہے گا اور ہم ساتھ چلیں گے، کیوں کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایم کیو ایم پاکستان کا ووٹ تقسیم ہو۔فاروق ستار نے کہا کہ (آج) ہونیوالے سینیٹ انتخابات کیلئے ہمارے 5 امیدوار ہوں گے اور ہمارے درمیان جن ناموں پر اتفاق ہوا ہے ان میں جنرل سیٹیوں پر بیرسٹر فروغ نسیم اور کامران ٹیسوری انتخاب لڑیں گے جب کہ ٹیکنوکریٹ کی سیٹ کے لیے عبدالقادر خانزادہ کے نام پر اتفاق ہوا ہے اور خواتین کی نشست کے لیے ڈاکٹر نگہت شکیل، اقلیتوں کی سیٹ پر سنجے پروانی کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایم کیو ایم پاکستان کا ووٹ بینک تقسیم ہو اور ہماری کوشش ہے کہ ہم جڑ کر رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم اگلے مرحلے میں رابطہ کمیٹی کا معاملہ بھی طے کر لیں گے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان (بہادرآباد) کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارا اصولی مؤقف ہے کہ ہماری جانب سے سینیٹ انتخابات کیلئے جنرل نشست پر بیرسٹر فروغ نسیم جبکہ فاروق ستار کے امیدوار کامران ٹیسوری ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے اور دیگر معاملات بھی جلد طے پا جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…