منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

سینیٹ انتخابات کیلئے اہم اسمبلی میں اراکین کی بولیاں لگنے کا انکشاف،ایک ووٹ کا کتنا ریٹ لگ گیا؟ چونکادینے والے انکشافات، تصدیق کردی گئی

datetime 2  مارچ‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)سینیٹ انتخابات کیلئے سندھ اسمبلی میں اراکین کی بولیاں لگنے کا انکشاف ہوا، جس کے بعد ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی دیوان چند چاولہ نے بولیاں لگنے کی تصدیق کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے سندھ اسمبلی میں اراکین کی بولیاں لگنے کا انکشاف ہوا،ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی دیوان چند چاولہ نے بولیاں لگنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ خریدنے کیلئے مجھ سے رابطہ کیا گیا۔دیوان چند چاولہ نے کہاہے کہ مڈل مینز کے ذریعے مجھ سے ووٹ خریدنے کیلئے رابطہ کیا گیا،

پارٹی کو مڈل مین کی جانب سے آفر سے آگاہ کردیا ، مختلف مڈل مینز 2اور 4کروڑ ووٹ کے عوض آفر کر رہے ہیں۔ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ خفیہ رائے شماری ختم کرائی جائے، خفیہ رائے شماری ہوئی تو بہت سے ارکان اپنا ووٹ فروخت کرینگے۔واضح رہے کہسندھ اسمبلی میں نشستوں کی کل تعداد 168 ہے، سینیٹ انتخابات میں 12 سینیٹرز کا انتخاب کیا جائے گا، جن میں 7 جنرل نشستوں، 2 ٹیکنو کریٹ، 2 خواتین اور ایک سینیٹر اقلیتی نشست پر منتخب کیا جائے گا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی زیرنگرانی آج ہفتے کے روز ہونے والے سینیٹ انتخابات کیلئے سندھ کی 12 نشستوں پر 33 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا جن میں ایم کیو ایم پاکستان کے 14، پیپلز پارٹی کے 12، پاک سرزمین پارٹی کے 4، تحریک انصاف اور مسلم لیگ فنکشنل کا ایک ایک امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ ٹیکنو کریٹ کی نشست کیلئے 6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جن میں پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر سکندر میند ھر و اور رخسانہ زبیری، ایم کیو ایم پاکستان کے حسن فیروز، ڈاکٹر قادر خانزادہ اور علی رضاعابدی جبکہ تحریک انصاف کے نجیب ہارون شا مل ہیں۔ سینیٹ کی جنرل نشستوں پر پیپلز پارٹی کے رضا ربانی، مرتضی وہاب، مصطفی نواز کھوکھر، مولا بخش چانڈیو، امام الدین شوقین، ایاز احمد اور محمد علی شاہ جاموٹ بھی مدمقابل ہوں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں میں فروغ نسیم

، کامران ٹیسوری، احمد چنائے، سید امین الحق ، عامر چشتی اور فرحان چشتی شامل ہیں جبکہ پاک سرزمین پارٹی کے انیس احمد، ڈاکٹر صغیر اور سید مبشر امام شامل ہیں۔ مسلم لیگ فنکشنل کے سید مظفر حسین اور مسلم لیگ (ن) کے بابو سرفرار جتوئی بھی سینیٹ امیدواروں میں شامل ہیں۔سندھ سے اقلیتی نشست پر پیپلز پارٹی کے انور لعل د ین، ایم کیو ایم پاکستان کے سنجے پروانی اور پاک سرزمین پارٹی کے ڈاکٹر موہن پاک امیدوار ہوں گے۔خواتین کی خصوصی نشستوں پر پیپلز پارٹی کی قر العین مری اور کیشو بائی امیدوار ہونگی جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر نگہت شکیل، کشور زہرا، نسرین جلیل اور منگلا شرما امیدوار ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…